کیا خواتین سوراخ والے کپڑے جیسے ’’چکن‘‘ کہا جاتا ہے ، پہن کر نماز ادا کرسکتی ہیں؟
خواتین چکن کے کپڑے پہن کر نماز ادا کریں تو ان کی نماز ادا ہو جائے گی، بشرطیکہ اس کپڑے کو پہن کر نماز کے دوران جسم نظر نہ آتا ہو۔
فی الدر المختار : (و للحرة جميع بدنها خلا الوجه و الكفين و القدمين) الخ (1/ 405)۔
و فی حاشیة الطحطاوی : و یکفی للمرأة درع ضیق اھ (ص: ۱۱۴)۔