مباحات

چپل بطور حفاظت تھیلی میں ڈال کر اپنے ساتھ صف میں رکھنا

فتوی نمبر :
10934
| تاریخ :
2011-02-20
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

چپل بطور حفاظت تھیلی میں ڈال کر اپنے ساتھ صف میں رکھنا

میں جب مسجد میں جاتاہوں تو نئی چیل لے کر جاتا ہوں ، اور ان چپلوں کے لیے میں نے ایک تھیلی بنائی ہے ، جس میں چپلیں رکھ کر میں صف میں رکھ لیتا ہوں۔ مجھے یہ بتائیں کے اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں ہے؟ تھیلی کالے کپڑے کی بنی ہوئی ہے اور اس میں زب بھی لگی ہوئی ہے ، میں چپلیں اس میں ڈال کر زب بند کر دیتا ہوں ، اور جس صف میں نماز پڑھتا ہوں ، تو اس کے بیچ میں رکھ دیتا ہوں ، مثلا جب میں سجدے میں جاتا ہوں ،تو وہ چپلیں میرے سینے کے رخ پر آتی ہیں، تو کیا ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بغرضِ حفاظت ایسا کرنے میں حرج نہیں اور اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا، مگر بہتر یہ ہے کہ چپلوں کو ان کے لیے بنی ہوئی مخصوص جگہ یعنی ریک وغیرہ میں رکھنے کا اہتمام کیا جائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرزاق عزيز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10934کی تصدیق کریں
0     527
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات