کیا ٹیلی نار موبائل سم استعمال کرنا چاہیے براہِ کرم جواب دیجیے؟
ٹیلی نار سِم کا استعمال بعض وجوہ کی بناء پر ناجائز قرار دیا گیا تھا، مگر جب انہوں نے برأت ظاہر کردی ہے تو اب اس کے استعمال میں شرعاً کوئی حرج نہیں اور اگر کوئی شخص حمیت اسلامی کے تحت اب بھی اس سِم کے استعمال سے احتراز کرے تو اس کا یہ عمل باعث تحسین شمار ہوگا۔
في الفتاوی الھندية: لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في السراجية اھ (۵/۳۴۸) واللہ أعلم بالصواب!