نیٹ ورک مارکیٹنگ

نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
10610
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / نیٹ ورک مارکیٹنگ

نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے کا حکم

میں ڈائریکٹ مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں، میں نے سنا ہے کہ لوگ اس کو حرام کہتے ہیں ،کیونکہ چیز کی جو قیمت ہوتی ہے وہ بڑھ جاتی ہے عام قیمت سے ،جیسا کہ ہمیں معلوم ہے، جب ہم کسی چیز کی مارکیٹنگ کرتے ہیں تو اس کی قیمت خود بخود بڑھ جاتی ہے، مثلاً ایک ٹوتھ پیسٹ جس کی قیمت دس سے بارہ روپے ہوتی ہے ،مارکیٹنگ کے بعد پینتالیس روپے سے اوپر ہو جاتی ہے، البتہ ڈائریکٹ مارکیٹنگ کا نیا طریقہ کا ر ہے،جس میں ہم پیسے بچاتے ہیں ،اس طور پر کہ ہم انٹرنیٹ ٹی وی، ریڈیو وغیرہ کے ذریعے اشتہار نہیں کرتے، بلکہ یہی رقم مختلف ڈسٹری بیوٹر کو دی جاتی ہے، جو ان اشیاء کی تشہیر کرتے ہیں،اور وہ ایک چیز کی فروخت پر کمیشن لیتے ہیں ،ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ آپ کو دوسرے دو بندوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے ،جیسا کہ GMI کی طرح ،البتہ دوسرے بندے پر آپ کو زیادہ ملتا ہے اور تیسرے پر اس سے زیادہ وغیرہ وغیرہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر اس طرح کی مارکیٹنگ کے ذریعہ متعلقہ چیز کی قیمت میں فرق پڑ کر زیادہ مہنگی نہ ہوتی ہو، اور ان ڈسٹری پیوٹروں کا کمیشن بھی معلوم و متعین ہو، اور وہ چیز عام مارکیٹ میں دستیاب اور عام مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہو تو اس طرح کی مارکیٹنگ میں شرعاً کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين: قال في التتارخانية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. و في الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام اھ (6/ 63)۔
و في الدر المختار: وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة. (6/ 5)۔
و في الدر المختار: (و) كره (بيع الحاضر للبادي) وهذا (في حالة قحط وعوز وإلا لا) لانعدام الضرر، قيل الحاضر المالك والبادي المشتري والأصح كما في المجتبى أنهما السمسار والبائع لموافقته آخر الحديث «دعوا الناس يرزق بعضهم بعضا» (5/ 102)۔
و في تکملة فتح الملھم: ثم بیع الحاضر للبادی علی تفسیر الجمھور: مکروه عندنا أیضا إذا لحق به الضرر لأھل البلد (إلی قوله) والعلة ما سیأتی فی حدیث جابر رضی اللہ عنہ: «دعوا الناس يرزق بعضهم بعضا» فاذا اتنفیٰ الضرر لم یبق فی هذا البیع محظور اھ (۱/ ۳۳۵)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10610کی تصدیق کریں
0     713
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • آن لائن اپلیکیشن

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • parpal نامی سافٹ میں شیئرنگ اور ارننگ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • گولڈ مائن ا نٹرنیشنل کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • کسی کا ای میل ایڈریس حاصل کر کے اسےمارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنا

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 1
  • پرپال کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • "شوپو ایڈز " پر رجسٹرڈ ہو کر ایڈز دیکھ کر پیسے کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • ایفیلئیٹ مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • سوال میں مذکور گلوبل آن لائن مارکیٹنگ کمپنی کے کاروبار سے متعلق فتوی

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 1
Related Topics متعلقه موضوعات