احکام نماز

اگر سجدہ کرنے کی وجہ سے پیشاب کے قطرے آتے ہوں تو کیا سجدہ اشارے سے کیا جا سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
10363
| تاریخ :
2010-12-02
عبادات / نماز / احکام نماز

اگر سجدہ کرنے کی وجہ سے پیشاب کے قطرے آتے ہوں تو کیا سجدہ اشارے سے کیا جا سکتا ہے ؟

السلام علیکم! پیشاب کرنے کے بعد بھی پیشاب کی حاجت ہوتی ہے اور قطرے آتے رہتے ہیں، بعض اوقات نماز میں دیر ہو رہی ہوتی ہے اور پیشاب نہیں رکتا اگر فارغ ہو کر اٹھ بھی جاؤں تو نماز میں خاص طور پر سجدے کی حالت میں ایک یا دو قطرے نکل جاتے ہیں، ایسی صورت میں کیا کیا جائے ؟ اگر کپڑے کو دھویا جائے تو کیسے؟ کیونکہ کپڑے میں پتا نہیں چلتا کہ کہاں سے ناپاک ہوا ہے ، اگر یہی مسئلہ مسجد میں جماعت کی حالت میں ہوجائے تو کیا کریں اور اگر گھر سے دور کام وغیرہ پر ہوں جہاں نہ کپڑے دھوئے جا سکتے ہیں اور نہ تبدیل کر سکتے ہیں اس صورت میں کیا کیا جائے ؟یہ مسئلہ ہر نماز میں وہم میں ڈال دیتا ہے، کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا بھی نہیں ، لیکن محسوس ہوتا ہے اور پھر نماز پڑھنے کو دل بھی نہیں کرتا،کیونکہ سجدے کی حالت میں ایسا ہوتا ہے کیا ایسی صورت میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ اس بارے میں کوئی حل بھی بتائیں اور وظیفہ بھی۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیے کہ پیشاب سے فارغ ہو کر اچھی طرح اطمینان ہوجانے کے بعد وضو کرکے نماز پڑھے اس کے باوجود بھی اگر حالت سجدہ میں قطرے نکل جاتے ہوں تو ایسی صورت میں اشارہ سے سجدہ کرنا یا کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا دونوں طرح جائز اور درست ہے، جبکہ پیشاب کے قطرے قدرِ درھم یا اس سے زائد ہوں تو ان کو دھونا بھی ضروری ہے، البتہ اگر یہ محض وہم ہوتا ہو تو اس کا کوئی اعتبار نہیں اور نہ ہی یہ ناقض وضو ہے، تاہم سائل کو چا ہیے کہ ادعیہ ماثورہ کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ کسی مستند و ماہر معالج سے بھی رابطہ کرے اور اس ککی ہدایات کے موافق عمل کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: (قوله: ولو بصلاته مومئا) أي: كما إذا سال عند السجود ولم يسل بدونه فيومئ قائما أو قاعدا، وكذا لو سال عند القيام يصلي قاعدا اھ(1/ 307)
وفى الهداية: وقدر الدرهم وما دونه من النجس المغلظ كالدم والبول والخمر وخرء الدجاج وبول الحمار جازت صلاة معه وإن زاد لم تجز اھ (۱/ ۷۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 10363کی تصدیق کریں
0     719
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات