احکام نماز

کیا آدھی استین والے شرٹ میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
10249
| تاریخ :
2010-11-19
عبادات / نماز / احکام نماز

کیا آدھی استین والے شرٹ میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

کیا اسلام میں آدھی استین والے شرٹ کا استعمال ممنوع ہے؟ اور کیا ہم اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس طرح آدھی استین والا لباس پہن کر نماز پڑھنے کو معمول بنا لینا مکروہ ہے، البتہ کام کاج کی ضرورت یا محض سہولت کے لیے ایسی شرٹ پہننے میں حرج نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مرقاة المفاتيح: أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار. (فهو منهم) : أي في الإثم والخير. (7/ 2782)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله كمشمر كم أو ذيل) أي كما لو دخل في الصلاة وهو مشمر كمه أو ذيله اھ (1/ 640)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہد عظمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10249کی تصدیق کریں
0     460
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات