مباحات

عورتوں کا لیزر کے ذریعہ چہرے کے زائد بال ختم کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
100571
| تاریخ :
2026-10-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

عورتوں کا لیزر کے ذریعہ چہرے کے زائد بال ختم کروانے کا حکم

عورتوں کے لیے چہرے کے زائد بال لیزر کے ذریعے سے ختم کروانا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورتوں کے چہروں پر زائد بال بدصورتی کی علامت ہے، لہٰذا عورتوں کو زیب وزینت کے لیے چہرے کے زائد بال لیزر سے ختم کروانا شرعًا جائز ہے، بشرطیکہ یہ چہرے کے لیے ضرررساں نہ ہو، اور یہ کام کسی ماہر عورت کے ذریعہ ہی انجام دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: وفي المضمرات: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث تتارخانية اھ. ( كتاب الحضر والإباحه ، فصل في البيع ، ج: ٦، ص: ٤٠٧ ، ط: ايچ، ايم، سعيد )
وفي الهندية: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يتشبه بالمخنث كذا في الينابيع اھ.( فصل في الختان والخصاء ، ج: ٥ ، ص: ٣٥٨ ، ط: مكتبة ماجدية كوئته )
وفي البحر الرائق: وفي المضمرات: ولا بأس بأن يأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث اھ. ( كتاب الكراهية ، فصل في البيع ، ج: ٨ ، ص: ٢٠٤، ط: دار الكتاب الإسلامي )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عامر رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100571کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات