احکام رمضان

اعتکاف ٹوٹنے کی صورت اس کی قضاءکا حکم

فتوی نمبر :
100556
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

اعتکاف ٹوٹنے کی صورت اس کی قضاءکا حکم

السلام علیکم! (۱) اگر کسی وجہ سے کسی کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا کرنا چاہئیے؟ اور کس طرح اس کا کفارہ ادا کرنا چاہیے؟ (۲) پگڑی کا سنت طریقہ کیا ہے؟ اور یہ پیٹھ پر کتنی لمبی ہونی چاہئیے؟ (۳) جماعت میں ایک شخص جو کہ پچھلی صف میں کھڑا ہے، آگے والی جگہ کو کیسے پورا کرے جو کسی شخص کے چلے جانے سے خالی ہوئی ہے جو کسی وجہ سے چلا گیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۔ اگر یہ اعتکاف رمضان المبارک کا تھا، اور کسی عذر کی بناء پر ختم ہو گیا تھا، تو اب اس کی ایک دن کی قضاء واجب اور لازم ہے۔
البتہ بہتر یہ ہے کہ پورے عشرہ کی قضاء کی جائے۔
۔ اس کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پانچ ذراع یا سات ذراع لمبی ہو۔ اور باندھتے وقت سر پر ٹوپی ہو۔ اس کا شملہ چار انگل سے نصف کمر تک مسنون ہے۔ اور یہ شملہ پیٹھ کے پیچھے ہو یا دائیں طرف ہو۔ شملہ کی لمبائی نصف کمر سے زیادہ بہتر نہیں، لہذا زیادہ لمبا شملہ کرنے سے احتراز کیا جائے ۔
۔ اگر دوران نماز اپنے سے اگلی صف میں اس طرح خلاء ہو جائے تو اُس کو پُر کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وقفے وقفے سے پاؤں کھسکاتے ہوئے آگے بڑھ کر اُسے پر کر دے اور وہاں جانے میں اپنا رخ بھی قبلہ سے ہر گز نہ ہٹائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

و في الدر المختار حاشية ابن عابدين (رد المحتار): ثم رأيت المحقق ابن الهمام قال: ومقتضى النظر لو شرع في المسنون أعني العشر الأواخر بنيته ثم أفسده أن يجب قضاؤه تخريجا على قول أبي يوسف في الشروع في نفل الصلاة تناوبا أربعا لا على قولهما اهـ أي يلزمه قضاء العشر كله لو أفسد بعضه كما يلزمه قضاء أربع لو شرع في نفل ثم أفسد الشفع الأول عند أبي يوسف، لكن صحح في الخلاصة أنه لا يقضي لا ركعتين كقولهما نعم اختار في شرح المنية قضاء الأربع اتفاقا في الراتبة كالأربع قبل الظهر والجمعة وهو اختيار الفضلي وصححه في النصاب وتقدم تمامه في النوافل وظاهر الرواية خلافه وعلى كل فيظهر من بحث ابن الهمام لزوم الاعتكاف المسنون بالشروع وإن لزوم قضاء جميعه أو باقيه مخرج على قول أبي يوسف أما على قول غيره فيقضي اليوم الذي أفسده لاستقلال كل يوم بنفسه (الى قوله) والحاصل أن الوجه يقتضي لزوم كل يوم شرع فيه عند هما بناء على لزوم صومه بخلاف الباقي لأن كل يوم بمنزلة شفع من النافلة الرباعية وإن كان المسنون هو اعتكاف العشر بتمامه تأمل اھ (2/ 444، 445)
و في سنن الترمذي: عن ابن عمر قال: «كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا اعتم سدل عمامته بين [ص:226] كتفيه» قال نافع: وكان ابن عمر يسدل عمامته بين كتفيه اھ (4/ 225)
و في حاشية الترمذی : وعذبته صلى الله عليه وسلم تكون غالبا بين كتفيه واحياناً في جانب اليمين ضمن ههنا قبل ان السدل في جانب اليسار بدعة ومقدار العذبة اربعة اصابع الى نصف الظهر والتجاوز عنه بدعة داخل في الاسبال المنهى عنه اھ (۲/ ۸)
و في سنن أبي داود: محمد بن علي بن ركانة، عن أبيه، أن ركانة صارع النبي صلى الله عليه وسلم فصرعه النبي صلى الله عليه وسلم " قال ركانة: وسمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «فرق ما بيننا وبين المشركين، العمائم على القلانس» اھ (4/ 55)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): كما قالوا فيمن رأى فرجة في الصف الأول فمشى إليها فسدها، فإن كان هو في الصف الثاني لم تفسد صلاته ( الى قوله) وقيل إذا لم يكن متلاحقا بل خطوة ثم خطوة، فلو متلاحقا تفسد اھ (1/ 628)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
خلیل الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100556کی تصدیق کریں
0     51
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات