مباحات

کرپٹو کرنسی کو حلال کہنے والے کی رائے پر عمل کرکے کرپٹو میں انویسٹمنٹ کرنا

فتوی نمبر :
100458
| تاریخ :
2026-10-16
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

کرپٹو کرنسی کو حلال کہنے والے کی رائے پر عمل کرکے کرپٹو میں انویسٹمنٹ کرنا

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی کے بارے میں کچھ علماء اسے حلال اور کچھ حرام کہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص حلال کہنے والے معتبر علماء کی رائے پر عمل کرتے ہوئے کرپٹو میں سرمایہ کاری کرے، تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟ کیا آخرت میں اس پر پکڑ ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق ابھی تک کسی مستند دار الافتاء نے کرپٹو کرنسی کے جواز کے پر کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا ،البتہ بعض علماء نے انفرادی طور پر جواز کا قول اختیار کیا ہے ، لیکن چونکہ ان حضرات کی رائے جمہور اہل علم کی رائے کے خلاف ہے ، اس لیے ان کی رائے پر عمل کرنا احتیاط کے خلاف ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في أصول الإفتاء وآدابه: وقال ابن الهمام رحمه الله تعالى: "إذا اسْتَفْتَى فقيهين، أغنى مجتهدين فاختلفا عليه، الأولى أن يأخذ بما يميل إليه قلبه منهما. وعندى أنه لو أخذ بقول الذي لا يميل إليه قلبه جاز لأن ميله وعدمه سواء، والواجب عليه تقليد مُجْتَهِدٍ، وقد فَعَلَ، أصاب ذلك المجتهد أو أخطأ. والظاهر أن هذا إذا تساوى الفقيهان عنده، وإلا فيعمل بقول الأعلم كما قدمنا عن ابن نجيم رحمه الله تعالى. والله سبحانه وتعالى أعلم. [أحكام الإفتاء ومنهجه (333) ط: مكتبة معارف القران]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ سنزر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100458کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات