میرا سوال یہ ہے کہ مسجد کی صف کے اوپر جب امام نماز کرواتا ہے تو مقتدی مسجد کی صف کے اوپر مصلہ ( جائے نماز )رکھ کر نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔
مسجد کی صف پر جائے نماز بچھاکر اس پر نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اس پر نماز پڑھنے سے نماز درست ادا ہوگی۔
وفى الهندية : إذا كان مع الإمام رجل واحد أو صبي يعقل الصلاة قام عن يمينه وهو المختار ولا يتأخر عن الإمام في ظاهر الرواية. هكذا في المحيط ولو وقف على يساره جاز وقد أساء. كذا في محيط السرخسي ولو وقف خلفه جاز ولم يذكر محمد الكراهية نصا واختلف المشايخ فيه قال بعضهم: يكره هو الصحيح. هكذا في البدائع.اھ(فصل في بيان مقام الإمام والمأموم،ج:١،ص:٨٨،ط:الأميرية ببولاق مصر)