احکام نماز

کیا مسافر سے جماعت کا وجوب ساقط ہوجاتاہے؟

فتوی نمبر :
100436
| تاریخ :
2026-10-15
عبادات / نماز / احکام نماز

کیا مسافر سے جماعت کا وجوب ساقط ہوجاتاہے؟

کیا مسافر سے وجوب جماعت ساقط ہو جاتا ہے اگر وہ کسی شہر میں چودہ دن سے کم ٹھہرا ہوا ہو ‏

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دوران سفر اگر مسافر کو بس یا ریل گاڑی وغیرہ چھوٹنے ،یا اپنے رفقائے سفر سے الگ ہوجانے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں بغیر جماعت کے اکیلے نما زپڑھنے کی ا جازت ہے( لیکن حتی المقدور جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے ) البتہ محض مسافر ہونا جماعت کے وجوب کو ساقط نہیں کرتا ،لہذا اگر کوئی،مسافر شخص کسی جگہ پندہ دن سے کم قیام کی نیت سے ٹھہر گیا ہو ،لیکن وہاں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی شرعی عذر نہ ہو تو محض مسافر ہونے کی وجہ سے اس سے جماعت ساقط نہیں ہوگی، بلکہ اس پر جماعت کے ساتھ ہی نماز کی ادائیگی لازم ہوگی

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامی: تحت قولہ:(وإرادة سفر) أي وأقيمت الصلاة ويخشى أن تفوته القافلة بحر؛ وأما السفر نفسه فليس بعذر كما في القنيةاھ ( باب الامۃ ج:1ص556 ط:ایچ ایم سعید)
و فی البدائع: وأما المسافرون فالأفضل لهم أن يؤذنوا ويقيموا، ويصلوا جماعة؛ لأن الأذان والإقامة من لوازم الجماعة المستحبة، والسفر لم يسقط الجماعة فلا يسقط ما هو من لوازمها الخ (فصل فی بیان محل وجوب الاذان ج:1 ص:153 ط: مطبعة شركة المطبوعات العلمية بمصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صہیب اعظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100436کی تصدیق کریں
0     36
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات