مباحات

برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کیلئے وفاداری کا حلف اٹھانا

فتوی نمبر :
100272
| تاریخ :
2026-10-10
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کیلئے وفاداری کا حلف اٹھانا

‎کیا یوکے میں برطانوی شہریت لینا جائزہے؟ کیوں کہ شہریت لینے کے لیے حلف اٹھانا پڑتا ہے۔ تین مختلف قسم کے حلف ہیں، جو میں ذیل میں لکھ رہا ہوں:
1- وفاداری کا حلف (Oath of Allegiance)
میں، (نام)، خداکی قسم کھا کر عہد کرتا ہوں کہ برطانوی شہریت حاصل کرنے پر، قانون کے مطابق، میں عزت مآب بادشاہ چارلس سوم اور ان کے ورثاء اور جانشینوں کے ساتھ وفاداری نبھاؤں گا اور ان سے اپنی سچی وفاداری کا پابند رہوں گا۔
2- وفاداری کا اقراری بیان (Affirmation of Allegiance)
میں، (نام)، نہایت سنجیدگی، خلوص اور سچائی کے ساتھ اعلان اور اقرار کرتا ہوں کہ برطانوی شہریت حاصل کرنے پر، قانون کے مطابق، میں عزت مآب بادشاہ چارلس سوم اور ان کے ورثاء اور جانشینوں کے ساتھ وفاداری نبھاؤں گا اور ان سے اپنی سچی وفاداری کا پابند رہوں گا۔
3- شہریت کا عہد (Pledge)
میں برطانیہ کے ساتھ وفاداری نبھاؤں گا اور اس کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کروں گا۔ میں اس کی جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا، اس کے قوانین کی پوری پابندی کروں گا اور ایک برطانوی شہری کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں ادا کروں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اطاعت بالذات صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی ہے، البتہ اگر برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے سربراہِ مملکت سے وفاداری کا حلف یا اقرار اس مقصد سے لیا جائے کہ شہریت حاصل کرنے والا ملکی نظام اور جائز قوانین کی پابندی کرے اور اپنی شہری ذمہ داریاں ادا کرے، تو ایسا حلف یا اقرار کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس سے مذہبی یا مسلکی اطاعت مراد نہ ہو۔ نیز شرعی احکام سے متصادم قوانین کی پابندی جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في التنزيل العزيز: ﴿وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا﴾ (سورة لقمان، آية: ١٥)
وفي صحيح البخاري: السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره، ما لم يؤمر بمعصية، فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة. (كتاب الأحكام، باب السمع والطاعة للإمام ما لم تكن معصية، حديث: ٧١٤٤)
وفي مسند أحمد: من أمركم من الولاة بمعصية فلا تطيعوه. (حديث: ١١٦٣٩)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100272کی تصدیق کریں
0     49
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات