احکام رمضان

چاند کے سلسلہ میں سائنسی حسابات سے کام لینے کاحکم

فتوی نمبر :
100173
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

چاند کے سلسلہ میں سائنسی حسابات سے کام لینے کاحکم

السلام علیکم! مہربانی فرما کر آگاہی دیں کہ (۱) پاکستان رمضان کے شروع ہونے کے لئے کیا معیار رکھتا ہے؟ (۲) کیا چاند کا دکھائی دینا قریب کے ملکوں میں جیسے بھارت ، نیپال، بنگلہ دیش وغیرہ قابل قبول ہے؟ (۳) مہربانی فرما کر متعلقہ ثبوت دیں، غیر ملک میں چاند دکھائی دینے کے اور قبول کرنے کے سلسلے میں اور سائنس کے معلومات اور حساب کتاب کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پاکستان میں حکومت کی طرف سے اربابِ علم و بصیرت کی ایک رویتِ ہلال کمیٹی مقرر ہے جو جدید آلات کی مدد سے ملک کے مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کا اہتمام کرتی ہے، اس کے باجود اگر ملک کے کسی بھی دوسرے مقام پر چاند دیکھا جائے تو ان لوگوں سے شہادت لے کر اطمینان ہوجائے تب بھی چاند کے نظر آنے کا اعلان کر دیتی ہے، یہ اعلان سرکاری اعلان کہلاتا ہے ، جسے ریڈیو وغیرہ کے ذریعہ عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔
۲، ۳۔ اس سلسلہ میں احناف رحمہ اللہ کے تین قول ہیں ، ان میں سے یہ قول کہ بلادِ بعیدہ میں اختلافِ مطالع معتبر ہے نہ کہ قریبہ میں،معتبر اور مفتی بہ ہے۔ اور بلاد بعیدہ سے مراد وہ شہر یا ممالک ہیں جن کے درمیان اتنا فاصلہ ہو کہ ایک جگہ کی رؤیت دوسری جگہ اعتبار کرنے کے نتیجہ میں مہینہ کے دن اٹھائیس رہ جائیں یا اکتیس ہو جائیں ، وہاں اختلافِ مطالع کا اعتبار کیا جائے گا۔ اور جہاں اتنا فاصلہ نہ ہو وہاں نظر انداز کیا جائے گا، چنانچہ پاکستان میں بھی اس اصول اور مفتی بہ قول کا اعتبار کیا جاتا ہے ۔
۔ اسی طرح سائنس اور ٹیکنا لوجی کی جو معلومات قرآن و سنت کے کسی صریح اصول اور قانون کے ساتھ متصادم نہ ہوں انہیں لینے اور قبول کرنے سے اسلام قطعاً منع نہیں کرتا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: هذا إذا كانت المسافة بين البلدين قريبة لا تختلف فيها المطالع، فأما إذا كانت بعيدة فلا يلزم أحد البلدين حكم الآخر لأن مطالع البلاد عند المسافة الفاحشة تختلف فيعتبر في أهل كل بلد مطالع بلدهم دون البلد الآخر اھ (2/ 83)۔
و في الدر المختار: ولا عبرة بقول المؤقتين، ولو عدولا على المذهب اھ (2/ 387)
و في الفتاوى الهندية: وهل يرجع إلى قول أهل الخبرة العدول ممن يعرف علم النجوم الصحيح أنه لا يقبل كذا في السراج الوهاج ولا يجوز للمنجم أن يعمل بحساب نفسه كذا في معراج الدراية اھ (1/ 197)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المؤمن خوشی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100173کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات