احکام رمضان

بلوغت کے بعد چھوٹے ہوئے مختلف روزوں کی قضا کرتے وقت نیت کیسے کی جائے گی ؟

فتوی نمبر :
100172
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

بلوغت کے بعد چھوٹے ہوئے مختلف روزوں کی قضا کرتے وقت نیت کیسے کی جائے گی ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں چاہتا ہوں کہ ان روزوں کی قضاء رکھوں جو میں اس وقت جب میں جوان تھا، نہیں رکھے، مجھے صحیح طور پر نہیں پتہ کہ میں نے کتنے روزے اس وقت نہیں رکھے، لیکن میں سوچ رہا ہوں کہ باقاعدگی سے ہر پیر اور جمعرات کو روزہ رکھوں، سوال یہ ہے کہ (۱) میں قضاء کی نیت کیسے کروں ؟ (۲) اگر میں چھ روزے شوال کے رکھوں تو اس وقت بھی مجھے قضاء کے لیے نیت کرنی ہوگی؟ (۳) کس عمر میں روزہ فرض ہو جاتا ہے؟ میں نے روزے باقاعدگی سے رکھنا شروع کر دیے تھے ، جب میں ۱۵ سال کا ہوا تھا، کیا میں نیت کروں میں نیت کرتا ہوں کہ میں روزے رکھ رہا ہوں ان روزوں کے لیے جو مجھ سے چھوٹ گئے ہیں، اس وقت جب میں جوان تھا اور جس کی میں تاریخ صحیح طور پر نہیں جانتا ، (۴) کیا روزہ یا قضاء توڑا جا سکتا ہے؟ کسی ضروری کام کی وجہ سے ؟ اگر نہیں تو درست کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی لڑکے کو جب احتلام ہو جائے تو وہ شرعا بالغ ہو جاتا ہے ، ورنہ پندرہ سال کی عمر میں اس پر بلوغت کے احکام جاری کیے جاتے ہیں لہذا سائل کو اپنے احتلام ہونے کا زمانہ یاد ہو تو اس سے ور نہ پندرہ سال کی عمر کے بعد سے جتنے روزے چھوٹ گئے ہوں اُن کی قضاء اس پر لازم ہے ، اور اس کے لیے ہر پیر و جمعرات اور شوال کے چھ دنوں میں بھی قضاء روزے رکھنا چاہتے ہوں تو یہ نیت کرنی چاہیے کہ میرا سب سے پہلا روزہ جو رہ گیا ہے اس کی قضاء رکھ رہا ہوں اور یہ نیت رات سے کرنا ضروری ہے ۔لہٰذا اس ترتیب سے ہر روزہ کی یہی نیت کرنی چاہیے اور آپ اپنے چھوٹے ہوئے روزے پورے کر لیں ، قضاء روزہ اگر کسی مجبوری یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے توڑ دیا جائے تو اس سے بھی قضاء ہی واجب ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (والشرط للباقي) من الصيام قران النية للفجر ولو حكما وهو (تبييت النية) للضرورة (وتعيينها) لعدم تعين الوقت اھ (2/ 380)۔
و في الدر المختار: (أو أفسد غير صوم رمضان أداء) لاختصاصها (إلی قوله) (قضى) في الصور كلها (فقط) اھ (2/ 404)
و في الدر المختار: (بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والإنزال) والأصل هو الإنزال (والجارية بالاحتلام والحيض والحبل) ولم يذكر الإنزال صريحا لأنه قلما يعلم منها (فإن لم يوجد فيهما) شيء (فحتى يتم لكل منهما خمس عشرة سنة به يفتى) اھ (6/ 153)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100172کی تصدیق کریں
0     50
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات