احکام نماز

مقتدی کا امام کو لقمہ دیتے ہوئے عام بول چال کی گفتگو کرنا

فتوی نمبر :
100038
| تاریخ :
2026-10-04
عبادات / نماز / احکام نماز

مقتدی کا امام کو لقمہ دیتے ہوئے عام بول چال کی گفتگو کرنا

السلام علیکم ،ایک امام صاحب مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے،پہلی رکعت میں سورتِ اخلاص پڑھی،دوسری رکعت میں سورتِ ناس پڑھنا شروع کیا،پیچھے سے ایک مصلی نے جو کہ اسی نماز میں شامل تھا،کہا کہ:امام صاحب!آپ نے سورہ فلق چھوڑ دی۔یہ سن کر امام صاحب نے فوراً سورہ فلق پڑھ لی اور نماز ختم کی۔
اب میرا سوال یہ ہے کہ 1۔اس شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟2۔اس کی بات ماننے سے امام کی نماز میں کوئی کمی آئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دورانِ نماز بات چیت کرنے سے شرعاً نماز فاسد ہوجاتی ہے،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب مقتدی نے امام کو لقمہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ امام صاحب! آپ نے سورہ فلق چھوڑ دی،تو اس سے اس مقتدی کی اپنی نماز فاسد ہوگئی،پھر جب امام نے مقتدی کا لقمہ قبول کرتے ہوئے سورہ فلق کی قراءت کی،تو چونکہ مقتدی کی نماز فاسد ہوجانے کی وجہ سےوہ حکماً خارجِ نماز ہوچکا تھا،اور خارجِ نماز شخص کا لقمہ قبول کرنا مفسدِ نماز ہے،اس لیے امام اور اس کی اقتدا کرنے والے تمام مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہوگئی،لہٰذا اس نماز کا اعادہ امام اور مقتدیوں سب پر لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في الفتاوى الهندية:
«إذا تكلم في صلاته ناسيا أو عامدا خاطئا أو قاصدا قليلا أو كثيرا تكلم لإصلاح صلاته بأن قام الإمام في موضع القعود فقال له المقتدي اقعد أو قعد في موضع القيام فقال له قم أو لا لإصلاح صلاته ويكون الكلام من كلام الناس استقبل الصلاة عندنا. كذا في المحيط»(الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها ،ج:1،ص:98،ط:دار الفكر بيروت)
ولما في الدر المختار :
«(وفتحه على غير إمامه) إلا إذا أراد التلاوة وكذا الأخذ، إلا إذا تذكر فتلا قبل تمام الفتح (بخلاف فتحه على إمامه) فإنه لا يفسد (مطلقا) لفاتح وآخذ بكل حال، إلا إذا سمعه المؤتم من غير مصل ففتح به تفسد صلاة الكل.
وتحته في الرد: (قوله إلا إذا سمعه المؤتم إلخ) في البحر عن القنية: ولو سمعه المؤتم ممن ليس في الصلاة ففتح به على إمامه يجب أن تبطل صلاة الكل لأن التلقين من خارج اهـ وأقره»(باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها،ج:1ص: 622،ط:ايچ ايم سعيد)
وفي الدر:
«يكره الفصل بسورة قصيرة وأن يقرأ منكوسا»(ج:1،ص:546،ط:ايمچ ايم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100038کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات