السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
میں زکوہ "غارمین"(مقروض افراد) کے زمرے میں ادا کرنا چاہتاہوں، تو کیا جس شخص کو میں زکوہ ادا کروں اسے یہ بتانا ضروری ہے کہ وہ یہ رقم صرف قرض ادا کرنے میں استعمال کرے اور کسی مقصد میں نہیں؟ جزاک اللہ خیرا۔
واضح ہو کہ اصولی طور پر زکوٰۃ کی صحت و درستگی کے لئے زکوٰۃ کی رقم کسی مستحق کو بغیرعوض مالک بنا کر دینا ضروری ہے، جبکہ زکوٰۃ ادا کرتے وقت مستحق زکوٰۃ شخص کو کسی خاص مد میں خرچ کرنے کا پابند بنانا درست نہیں اور نہ ہی مستحق کےلئے وہ رقم متعین کردہ مصرف میں خرچ کرنا ضروری ہوگا، بلکہ وہ جہاں چاہے اپنی مرضی سے اس رقم کو خرچ کرسکتا ہے۔ لہذا سائل کو بھی چاہیئے کہ وہ مستحق کو کسی خاص مد میں زکوٰۃ کی رقم خرچ کرنے کا پابند تو نہ بنائے، البتہ ترغیب دینے میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی التنویر: ھی تملیک جزء مال عینہ الشارع من مسلم فقيرغير هاشمي ولا مولاه مع قطع المنفعة عن المملك من كل وجه وفرعه لله تعالى (کتاب الزکوہ، ج:2، ص:256-258، مط:ایچ ایم سعید)
وفی الدرالمختار: وقدمنا لأن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء وهل له أن يخالف أمره؟ لم أره والظاهر نعم اھ (کتاب الزکوہ، ج:2، ص:345، مط:ایچ ایم سعید کمپنی)
و فی ردالمحتار: تحت قولہ (والظاهر نعم) البحث لصاحب النهر وقال؛ لأنه مقتضى صحة التمليك قال الرحمتي: والظاهر أنه لا شبهة فيه؛ لأن ملكه إياه عن زكاة ماله وشرط عليه شرطا فاسدا والهبة والصدقة لا يفسدان بالشرط الفاسد اھ (کتاب الزکوہ، باب المصرف، ج:2، ص:345-346، مط:ایچ ایم سعید)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1