مصارف زکوۃ و صدقات

مقروض شخص کو زکوۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
99706
| تاریخ :
2026-09-24
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مقروض شخص کو زکوۃ دینے کا حکم

محترم مفتی صاحب،
میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں؛ ہمارے ایک دوست (نام: فرحان امجد) پر تقریباً 20 لاکھ (2 ملین) روپے کا بھاری قرض ہے۔ اس میں سے تقریباً 5 لاکھ روپے ہمارے دوستوں کے حلقے (گروپ) کا قرض ہے اور باقی 15 لاکھ روپے دیگر لوگوں کا ہے۔ فرحان کے پاس یہ قرض ادا کرنے کے لیے کوئی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اب ہم دوست مل کر اس کا قرض ادا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ فرحان پر قرض کا بوجھ کم ہو سکے اور گروپ کے اندر موجود دوستوں کا قرض بھی ادا ہو جائے۔ ہم یہ ادائیگی اس سالانہ زکوٰۃ کی رقم سے کرنا چاہتے ہیں جو ہم عام طور پر مختلف اداروں کو دیتے ہیں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہم اپنی زکوٰۃ کی رقم سے پہلے آپس میں (دوستوں کا) اور پھر باقی لوگوں کا قرض ادا کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا مذکور مقروض دوست اگر مستحق زکوٰۃہو یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باو ن تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر نقدی ،مال تجارت اور حاجات اصلیہ سے زائد مال موجود نہ ہو اوروہ سیّد بھی نہ ہو تو قرض کی ادائیگی کے لیےشرعاً اسے زکوٰۃ کی رقم دی جاسکتی ہے،تاہم قرض کی ادائیگی کے لیے پہلے اس کو مذکور زکوٰۃ کی رقم کا مالک بنانا لازم ہے،اس کے بعد اگر وہ اپنی مرضی و خوشی سے وہ رقم سائل اور اس کے گروپ کے دوستوں کو ان کے قرض کی مد میں واپس کردے تو اس صورت میں وہ قر ض کی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جائے گا ،لیکن اس کو مذکور زکوٰۃ کی رقم کا مالک بنائے بغیر یا اس کی اجازت کے بغیر سائل یا اس کے دوستوں کے ازخود اس رقم سے قرض وصول کرنے یا دیگر قرض خواہوں کو ادائیگی کرنے سے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله سبحانه وتعالي: إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمۡ وَفِي ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَٰرِمِينَ وَفِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِۖ فَرِيضَةٗ مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيم(سورة التوبة،ايت ٦٠)
وفي سنن أبي داود: عن عطاء بن يسار، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا تحل الصدقة لغني إلا لخمسة: لغاز في سبيل الله، أو لعامل عليها، أو لغارم، أو لرجل اشتراها بماله، أو لرجل كان له جار مسكين فتصدق على المسكين، فأهداها المسكين للغني"(كتاب الزكاة ،باب من يجوز له أخذ الصدقة وهو غني،ج ٣ ،ص ٧٧،ط دار الرسالة العالمية)
وفى الشامية:(قوله ومديون) هو المراد بالغارم في الآية وذكر في الفتح ما يقتضي أنه يطلق على رب الدين أيضا فإنه قال والغارم من لزمه دين أو له دين على الناس لا يقدر على أخذه وليس عنده نصاب،(الي قوله) (أولى منه للفقير) أي أولى من الدفع للفقير الغير المديون لزيادة احتياجه.(كتاب الزكاة،باب مصرف الزكاة و العشر،ج ٢ ، ص ٣٤٣،ط دار الفكر - بيروت،)
وفى الهندية: (ومنها الغارم) ، وهو من لزمه دين، ولا يملك نصابا فاضلا عن دينه أو كان له مال على الناس لا يمكنه أخذه كذا في التبيين. والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير كذا في المضمرات(كتاب الزكاة،الباب السابع في المصارف،ج ١ ،ص ١٨٨،ط دار الفكر - بيروت،)
وفى البحرالرائق: (قوله والمديون) أطلقه كالقدوري وقيده في الكافي بأن لا يملك نصابا فاضلا عن دينه؛ لأنه المراد بالغارم في الآية، وهو في اللغة من عليه دين، ولا يجد قضاء كما ذكره القتبي، وإنما لم يقيده المصنف؛ لأن الفقر شرط في الأصناف كلها إلا العامل،(الي قوله) وفي الفتاوى الظهيرية: والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير(كتاب الزكاة ،باب مصرف الزكاة،ج ٢،ص ٢٦٠،ط دار الكتاب الإسلامي)
وفي حاشية الطحطاوي: قوله: "والمديون" هو المراد بالغارم وفي الظهيرية الدفع للمديون أولى منه للفقير والمراد المديون غير الهاشمي(كتاب لزكاة ،باب المصرف ،ص ٧١٩،ط دار الكتب العلمية بيروت – لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جمال الدین محمدی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99706کی تصدیق کریں
0     48
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • تعمیرات، طبی آلات ودیگر طبی لوازمات پر رقمِ زکوٰۃ سے اخراجات کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات