مصارف زکوۃ و صدقات

جس شخص کے پاس ذاتی گاڑی ، خود کی موٹرسائیکل ہو ، اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
98934
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

جس شخص کے پاس ذاتی گاڑی ، خود کی موٹرسائیکل ہو ، اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے؟

السلام علیکم ! (1) حضرت میرے آفس میں ڈرائیور ہے جس کا بھائی پہلے اپنی گاڑی ٹیکسی کے طور پر چلاتا تھا اور روزی کماتا تھا۔ وہ اب شوگر کی وجہ سے بہت بیمار ہے، اور اس کی ٹانگ اور آنکھ میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے اب وہ گھر میں رہتا ہے ، اور گاڑی نہیں چلا سکتا ، ایسے شخص کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے ؟ کیونکہ اس کے پاس اپنے علاج کے بھی پیسے نہیں ہوتے ۔ (2) کیا ایسے شخص کو زکوۃ دی جاسکتی ہے جس کے پاس گاڑی موٹر سائیکل اپنا گھر ، ٹی وی، وغیرہ ہو مگر نصاب کے بقدر رقم یا سونا ، چاندی نہ ہو؟ (3 ) مہر کی رقم کیا زکوٰۃ والی رقم سے نکالی جاسکتی ہے مثلًا میرے پاس ملکیت میں سونا ہے مگر اپنی بیوی کا مہر بھی ادا کرنا ہے تو سونے کی رقم سے مہر کی رقم نکال کر زکوٰۃ ادا کی جائے گی یا سونے کی مجموعی رقم پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی ؟ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1)) صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص اگر مستحقِ زکوۃ ہو ، یعنی اس کی ملکیت میں مذکور ٹیکسی کے علاوہ ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر مالِ تجارت ، نقدی اور حاجات اصلیہ سے زائد سامان نہ ہو یا ان سب کا مجموعہ بقدر نصاب نہ ہو، اور وہ سید بھی نہ ہو تو اس کو زکوٰۃ دینا شرعًا جائز اور درست ہے۔(2) کسی کی ملکیت میں استعمال اشیاء کے علاوہ ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر مال تجارت نقدی اور ضروری سے زائد سامان یا ان سب کا مجموعہ بقدر نصاب نہ ہو اور وہ سید بھی نہ ہو تو ایسے شخص کو زکوۃ دی جا سکتی ۔ (3) مہر اگر معجّل ہو تو زکوٰۃ کا حساب لگاتے وقت اس کو منہا کیا جاسکتاہے، لیکن اگر مہر مؤجّل ہو اور ابھی تک مقررہ تاریخ نہ آئی ہو تو زکوٰۃ کاحساب لگاتے وقت مہر کو منہا کرنا درست نہیں ، بلکہ ٹوٹل اموال زکوٰۃ کا حساب لگا کر اس کا ڈھائی فیصد دینا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدّر: ( و سببہ) ای سبب افتراضھا (ملک نصاب حولی) نسبۃ للحول لحولانہ علیہ (الی قولہ) (فارغ عن دین لہ مطالب من جھۃ العباد) سواء کان للہ کزکاۃ و خراج، او للعبد و لو کفالۃ او مؤجلًا ولو صداق زوجتہ المؤجّل للفراق و نفقۃ لزمتہ بقضاء او رضاءٍ الخ (کتاب الزکاۃ،ج: 2، صـ: 260، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: ( منھا الفقیر) وھو من لہ ادنی شیئ و ھو ما دون النصاب او قدر نصاب غیر تامٍ و ھو مستغرق فی الحاجۃ فلایخرجہ عن الفقر ملک نصب کثیرۃ غیر نامیۃ اذاکانت مستغرقۃ بالحاجۃ کذا فی فتح القدیر (الی قولہ ) (و منھا المسکین) و ھو من لا شیئ لہ الخ (الباب السابع فی المصارف، ج: 1 صـ: 187، ط: ماجدیہ،)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98934کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات