کیا فر ماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک اندازے کے مطابق 70 سال پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی خاندانی جائیداد آپس کی رضامندی سے آپس میں تقسیم کی ، خاندانی تقسیم کے بعد ہر فریق اپنے حصے پر قابض ہے، ہر فریق کے رقبے (حصے) میں دونوں فریقین کے نام موجود ہیں، ایک فریق دوسرے فریق کے رقبے (حصے) میں اپنے نام کے حوالے سے اپنا حصہ طلب کرکے لینا چاہتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا خاندانی تقسیم ہونے کے اتنے طویل عرصے بعد ایک فریق دوسرے فریق کے رقبے (حصے) میں اپنے نام کے حوالے سے اپنا حصہ طلب کر سکتا ہے؟ جبکہ اتنا طویل عرصہ گزرنے کے بعد دوسرے فریق کے رقبے (حصے) میں اور اس کے آس پاس مین روڈ کے ساتھ ترقیاتی تبدیلیاں اور کمرشل ویلیوز (تجارتی حوالے سے اس کی اہمیت) بڑھ چکی ہیں، قرآن وسنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔
واضح ہو کہ زمین اور دیگر جائیدادوں کا سرکاری کاغذات میں نام ہونا اس کی ملکیت ثابت ہونے کیلئے شرعاً ضروری نہیں بلکہ ملکیت کے شرعی اسباب خریداری ، وراثت وغیرہ کے ثبوت کے بعد جب کسی فرد کو ان کا حصہ متعین کرکے حوالہ کردیا جائے تو اس پر قبضہ کرنے کے بعد اس کی ملکیت ثابت ہوجاتی ہے اور شرعاً بھی وہ شخص اس حصہ کا مالک بن جاتا ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں جب فریقین کے آباؤ اجداد نے باہمی رضامندی سے اپنی خاندانی جائیداد تقسیم کر کے ہر فریق نے اپنے اپنے حصہ کو قبضہ میں لے لیا تھا ، تو وہ تقسیم شرعاً معتبر اور درست ہوچکی ہے، اور ہر فریق اپنے اپنے حصہ کا مالک بن چکا تھا ، محض کاغذات میں نام مشترکہ رہنے کی وجہ سے اس تقسیم کی صحت متاثر نہ ہوگی، اب کسی فریق کا اس بناء پر دوسرے فریق کے ملکیت میں حصہ داری کا دعوی کرنا کہ یہ جائیداد اب بھی سرکاری کاغذات میں مشترکہ ملکیت ہے شرعاً جائز نہیں ، اس لئے ان پر لازم ہے کہ اپنے اس غیر شرعی مطالبہ سے باز آکر جلد از جلد قانونی دستاویزات میں دوسرے فریق کا حصہ ان کے نام منتقل کر دیں تاکہ مؤاخذہ اخروی سے سبکدوشی ہوسکے۔
كما في البدائع: ومنها اللزوم بعد تمامها في النوعين جميعا، حتى لا يحتمل الرجوع عنها إذا تمت. وأما قبل التمام فكذلك في أحد نوعي القسمة، وهو قسمة القضاء دون النوع الآخر، وهو قسمة الشركاء، بيان ذلك: أن الدار إذا كانت مشتركة بين قوم فقسمها القاضي أو الشركاء بالتراضي فخرجت السهام كلها بالقرعة؛ لا يجوز لهم الرجوع، وكذا إذا خرج الكل إلا سهم واحد؛ لأن ذلك خروج السهام كلها؛ لكون ذلك السهم متعينا بمن بقي من الشركاء، وإن خرج بعض السهام دون البعض فكذلك في قسمة القضاء؛ لأنه لو رجع أحدهم لأجبره القاضي على القسمة ثانيا فلا يفيد رجوعه.(كتاب القسمة، فصل في بيان حكم القسمة، ج: ٧، ص: ٢٨، مط: سعيد)
وفي الدر المختار مع التنوير الأبصار: (وإن استحق بعض معين من نصيبه لا تفسخ القسمة اتفاقا) على الصحيح (وفي استحقاق بعض شائع في الكل تفسخ) اتفاقا(كتاب القسمة، ج: ٦، ص: ٢٦٦، مط: سعيد)
وفي الهندية: وأما حكمها فتعيين نصيب كل واحد منهم من نصيب صاحبه بحيث لا يبقى لكل واحد منهم تعلق بنصيب صاحبه كذا في التبيين.(كتاب القسمة، الباب الأول في تفسير القسمة، ج: ٥، ص: ٢٠٤، ط: ماجدية)
وفي الشامية: وقوله: بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة، ولو قال: أغرس باسم ابني، فالأمر متردد، وهو إلى الصحة أقرب اهـ. وفي المتن من الخانية بعد هذا قال: جعلته لابني فلان، يكون هبة؛ لأن الجعل عبارة عن التمليك، وإن قال: أغرس باسم ابني، لا يكون هبة،اھ(كتاب الهبة، ج: ٥، ص: ٦٨٩، مط: سعيد)
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2