میں 18 مہینے سے بیروزگار ہوں۔ میری عمر 60 سال ہے ۔ میرے پاس کوئی جمع پونجی جائداد یا سواری نہیں ہے ۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہوں اور وہ میرے کھانے پینے کے اخراجات برداشت کرتی ہیں۔ میرا ایک دوست، جو میرے تمام حالات سے واقف ہے، اپنی 2011 ماڈل کی سوزوکی سوئفٹ گاڑی، جس کی موجودہ تقریباً مالیت 15 لاکھ روپے ہے، مجھے دینا چاہتا ہے اور اس کی فروخت کی قیمت اپنی زکوٰۃ کی رقم میں ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہے، جبکہ گاڑی کی ملکیت میرے نام منتقل کر دی جائے گی۔ کیا میں زکوٰۃ لینے کا مستحق ہوں؟ اور کیا حنفی فقہ کے مطابق زکوٰۃ ادا کرنے کا یہ طریقہ درست ہے؟
صورت مسئولہ میں اگر سائل کے پاس بقدر نصاب سونا ،چاندی، کیش یا ضرورت سے زائد نصاب کی مالیت کے برابر کوئی بھی چیز موجود نہ ہو اور وہ سید بھی نہ ہو تو اس کے لئے سوال میں مذکور گاڑی زکوۃ کی مد میں لینا جائز ہے اور موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق گاڑی کی جتنی قیمت اور مالیت بنتی ہے اس کے بقدر دینے والے کی زکوۃ بھی ادا ہو جائےگا۔
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1