وظائف و عملیات

مختلف بیماریوں سے شفایابی کے لیے وظیفہ

فتوی نمبر :
9824
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

مختلف بیماریوں سے شفایابی کے لیے وظیفہ

میں کافی عرصے تک وظائف کرتا رہا ہوں، جس کی وجہ سے میں بہت بیمار ہو گیا ہوں، میرے مسائل: ہر وقت بخار رہتا ہے، گلہ خراب رہتا ہے، سانس بند رہتا ہے، کئی سالوں سے قبض ہو گیا ہے، سر کافی بھاری رہتا ہے، پٹے کھنچتے رہتے ہیں، ہر وقت عجیب سی پریشانی رہتی ہے،عجیب و غریب خواب آتے رہتے ہیں، دوائیوں سے یا ورزش سے بھی فرق نہیں پڑتا،پورا جسم ہر وقت کا نپتا رہتا ہے، ہر وقت ایسا محسوس ہوتا ہے، جیسے میرے چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے، کوئی کام کرنے کو دل نہیں لگتا، بد مزاج ہو گیا ہوں، جو وظائف میں کرتا رہا ہوں، وہ یہ ہیں کہ ”عشاء کی نماز کے بعد سو بار درودِ ابراہیم اور سو بار بسم اللہ، پھر سو بار دوباره درودِ ابراہیم، پھر سورۂ يٰسين، سورۂ ر حمٰن، سورۂ واقعہ، سورۂ مزمل ایک ایک دفعہ اور اول آخر درودِ ابراہیم تین دفعہ“ جس بزرگ نے بتائے تھے اس کا انتقال ہو گیا ہے، میں نے اپنا میڈیکل چیک آپ کروایا ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آپ سب طرح کے وظائف موقوف کردیں اور صرف صبح و شام کے مسنون و مستحب اعمال و وظائف کا اہتمام رکھیں اور کسی ماہر معالج سے اپنا علاج کروائیں اور اگر کوئی دیندار عامل میسر ہو ، تو اس سے بھی چیک اپ کروا سکتے ہیں اور اگر شادی نہ ہوئی ہو ، تو اس کا بھی جلد اہتمام کریں، مگر یہ والدین کے مشورہ اور اجازت سے ہو اسی میں خیر اور بہتری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا تزوج العبد فقد استكمل نصف الدين فليتق الله في النصف الباقي(2 /930)
وفي الهندية: الاشتغال بالتداوي لا بأس به إذا اعتقد أن الشافي هو الله تعالى وأنه جعل الدواء سببا أما إذا اعتقد أن الشافي هو الدواء فلا. كذا في السراجية اھ(5/ 354)
وفيه أیضاً: اعلم بأن الأسباب المزيلة للضرر تنقسم إلى مقطوع به (إلی قوله) وإلى مظنون كالفصد (إلی قوله) وهي الأسباب الظاهرة في الطب وإلى موهوم كالكي والرقية أما المقطوع به فليس تركه من التوكل بل تركه حرام عند خوف الموت (إلی قوله) وأما الدرجة المتوسطة وهي المظنونة كالمداواة بالأسباب الظاهرة عند الأطباء ففعله ليس مناقضا للتوكل اھ (5/ 355)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9824کی تصدیق کریں
0     742
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات