مجھے معدہ کا بہت مسئلہ ہے خاص طور پر جب میں نماز کیلیے وضو کرتا ہوں تو کئی کئی بار وضو کرنا پڑتا ہے یا جب نماز پڑھتا ہوں تو بہت پریشانی ہوتی ہے، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟
صورتِ مسئولہ میں سائل کو پورے وقتِ نماز کے دوران اگر اتنا وقت ملتا ہو جس میں وہ کامل طہارت کے ساتھ فرض نماز پڑھ سکتا ہو خواہ تنہا کیوں نہ پڑھنی پڑے، تب تو وہ شرعاً معذور نہیں، وہ تنہا اور کامل طہارت کے ساتھ پڑھ لیا کرے، ورنہ اپنی بیماری کی پوری نوعیت لکھ کر دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔
ففی الدر: (وصاحب عذر من به سلسل) بول لا یمكنه إمساكه (او استطلاق بطن او انفلات ریح او استحاضه) (الٰی قوله) وان استوعب عذره تمام (وقت صلوٰة مفروضة) بان لا یجد فی جمیع وقتها زمنا یتوضأ ویصلی فیه خالیًا عن الحدث (الٰی قوله) (وهذا شرط) العذر (فی حق الابتداء وفی) حق (البقاء كفٰی وجوده فی جزء من الوقت) ولو مرة (وفی) حق لو زال یشترط (استیعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقیقة) (الٰی قوله) (ثم یصلی) به (فیه فرضًا ونفلًا) فدخل الواجب بالأولٰی (فاذا خرج الوقت بطل). اهـ (۱/ ۳۰۵)