احکام وراثت

سگے بہن بھائی کی موجودگی میں باپ شریک بہن کی وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
96955
| تاریخ :
2026-06-30
معاملات / ترکات / احکام وراثت

سگے بہن بھائی کی موجودگی میں باپ شریک بہن کی وراثت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بہن اور بہنوئی گورنمنٹ ملازم تھے، میری بہن اور بہنوئی کا 1979 میں ایک کار ایکسیڈینٹ کے اندر دونوں بچوں کے ساتھ انتقال ہوگیا، آفس کے جو حساب کتاب تھے ، بہنوئی کا انکے والدین کو ملااور بہن کا حساب میری والدہ کو ملا، اور اسی رقم سے میری والدہ نے گھر بنوایا، بہن کے انتقال کے وقت ورثاء میں والدہ، دو بھائی اور دو بہنیں حیات تھیں، جبکہ والد محترم کا انتقال بہن سے پہلے 1970 میں ہوا تھا، اس کے بعد والدہ کا انتقال 2014 میں ہوا ، اور ورثاء میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں حیات تھیں، اس کے بعد بڑے بھائی کا انتقال بھی 2014 میں ہوا والدہ کے انتقال کے بعد، بڑے بھائی کی بیوی حیات ہے،وہ اسی گھر میں رہتی ہے، بڑے بھائی کی کوئی اولاد نہیں ہے،اس کے بعد بڑی بہن کا انتقال اگست 2024میں ہوا، اس کے ورثاء میں شوہر ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں زندہ ہیں، میری ایک بڑی بہن تھی جو انڈیا میں رہتی تھیں، ان کا بھی انتقال ہوگیا ہے، ان کے بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا حیات ہے، یہ انڈیا والی بہن میرے والد صاحب کی پہلی بیوی سے تھی ، یعنی باپ شریک تھی، کیا انکا حصہ بھی ہوگا؟ براہ کرم قرآن و سنت کی رو سے مذکور ورثاء میں تقسیم کس طرح ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں بیان کردہ کیفیت کے مطابق سائل کی مرحومہ بہن اگر اپنی حیات میں ہی ملنے والی رقم کی حقدار بن چکی تھی، تو اس رقم سے خریدا جانےوالا مکان مرحومہ بہن کا ترکہ شمار ہوگا ، اور تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کیا جائے گا ، البتہ سائل کی انڈیا والی بہن چونکہ مرحومہ کی باپ شریک بہن ہے ، لہذا دیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں وہ یا اس کے ورثاء مرحومہ کے ترکہ میں شرعاً حصہ دار نہ ہونگے۔ اس کے بعد واضح ہو کہ مرحومہ کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم، اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل دوہزار آٹھ سو اسّی (2880) حصے بنائےجائیں، جن میں سے مرحومہ کے بھائی کو تیرہ سو بیس (1320) حصے، بہن کو چھ سو ساٹھ (660) حصے، بھابھی کودوسو چالیس (240) حصے ، بہنوئی کو ایک سو پینسٹھ (165) حصے، بھانجے کو ایک سو اٹھانوے (198) حصے، جبکہ ہر بھانجی کو ننانوے (99) حصے دیےجائیں .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96955کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات