آپ کی خدمت میں یہ درخواست پیش کرتا ہوں کہ میری بہن اور بہنوئی کا انتقال 2012 میں ہو چکا ہے، جن کی یتیم بیٹی "مریم" ہے۔ مریم کی عمر اس وقت تقریباً 16/17 سال ہے اور اس نے انٹر میڈیکل (پری میڈیکل) مکمل کیا ہے۔ اب مریم نے MBBS میں داخلہ لینا ہے ،لیکن اس کی تعلیم کے اخراجات، جو ہر سال 18-20 لاکھ روپے ہیں، میرے لیے پورے کرنا ممکن نہیں۔
سوال:
کیا میں مریم کی تعلیم کے لیے زکات، صدقہ یا عطیہ کے پیسوں سے اس کی MBBS کی فیس ادا کر سکتا ہوں؟ چونکہ وہ یتیم ہے اور مالی مشکلات کا شکار ہے، کیا یہ شرعی طور پر جائز ہوگا؟
برائے مہربانی اس درخواست پر جلد جواب دینے کی زحمت فرمائیں، تاکہ مریم کی تعلیم کے لیے صحیح شرعی طریقہ اختیار کیا جا سکے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کے علم میں اضافہ فرمائے۔
صورت مسئولہ میں سائل کی مذکور بھانجی اگر مستحق زکوٰۃ ہو ،یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باؤن تولہ چاندی یا اس کی مقدار نقدی ،مال تجارت اور حاجاتِ اصلیہ سے زائد سامان میں سے کچھ موجود نہ ہو اور سیّدہ بھی نہ ہو تو اس کی تعلیمی فیس کے لئے زکوٰۃ کی رقم استعمال کرنے کی شرعاً گنجائش ہے ۔تاہم زکوٰۃ کی درست ادائیگی کیلئے چونکہ تملیک شرعاً ضروری ہے ،لہذا سائل کو چاہیے کہ پہلے بھانجی کو اِن پیسوں کا مالک بنائے ،اس کے بعد وہ خود یا سائل اس کی وکالت میں فیس ادا کرسکتا ہے،جبکہ عطیات اور نفلی صدقات وغیرہ سے بغیر تملیک کے بھی فیس ادا ہو جائے گی ۔
وفي الشامية (تحت قوله مستغرق في الحاجة )كدار السكنى وعبيد الخدمة وثياب البذلة وآلات الحرفة وكتب العلم للمحتاج إليها تدريسا أو حفظا أو تصحيحا كما مر أول الزكاة.( باب مصرف الزكاة والعشر،ج٢،ص ٣٣٩، دار الفكر - بيروت)
وفي البحر الرائق: ولهذا ذكر الولوالجي وغيره أنه لو عال يتيما فجعل يكسوه ويطعمه وجعله من زكاة ماله فالكسوة تجوز لوجود ركنه، وهو التمليك، وأما الإطعام إن دفع الطعام إليه بيده يجوز أيضا لهذه العلة، وإن كان لم يدفع إليه، ويأكل اليتيم لم يجز لانعدام الركن، وهو التمليك، ولم يشترط قبض الفقير؛ لأن التمليك في التبرعات لا يحصل إلا به. ) كتاب الزكاة،ج٢ ،ص ٢١٧،ط دار الكتاب الإسلامي)
وفي الهندية: كذا في معراج الدراية إذا دفع الزكاة إلى الفقير لا يتم الدفع ما لم يقبضها أو يقبضها للفقير من له ولاية عليه نحو الأب والوصي يقبضان للصبي والمجنون كذا في الخلاصة. أو من كان في عياله من الأقارب أو الأجانب الذين يعولونه والملتقط يقبض للقيط. (فصل ما يوضع في بيت المال من الزكاة،ج ١ ،ص ١٩٠، دار الفكر بيروت )
وفي الفقه الإسلامي وأدلته: ويجوز دفع الزكاة إلي بقية الأقارب الفقراء غير المذكورين كالأخ والأخت والعمة والعم والخالة والخال ونحوهم ،لحديث الطبراني عن سلمان بن عامر :" ألصدقة علي المسكين صدقة وهي لذي الرحم إثنتان :صدقة و صلة" بل إن القرابة أحق بزكاة المزكي ، قال مالك : أفضل من وضعت فيه زكاتك قرابتك الذين لا تعول.(ألباب الرابع ألزكاة و أنواعها،شروط المستحقين أو أوصافهم ،ج ٣،ص ١٩٧٠، ط المكتبة الرشيدية كويته)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1