مصارف زکوۃ و صدقات

کیا بیوی اپنے شوہر کو زکوۃ دے سکتی ہے

فتوی نمبر :
96036
| تاریخ :
2026-06-04
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

کیا بیوی اپنے شوہر کو زکوۃ دے سکتی ہے

شوہرپر قرض ہے میں اپنی زکاۃ انکو دے سکتی ہوں جس سے وہ اپنا قرض کر دے م؟ میں کماتی نہیں ہوں ، شوہرکے پیسوں سے ماہانہ خرچ سے زکاۃ ادا کرتی ہوں ۔کیا انہی پیسوں سے اپنی زکاۃ کے پیسے شوہر کو دے سکتی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی بہ قول کے مطابق بیوی صدقات واجبہ جیسے زکوۃ، نذر وغیرہ اپنے شوہر کو نہیں دے سکتی ،البتہ بوقت حاجت وہ صدقات نافلہ دے سکتی ہے اور حدیث شریف میں بھی اس کی ترغیب وارد ہوئی ہے لہذا سائلہ کیلئےاپنی زکوۃ اپنے شوہر کو دینا درست نہیں ،اس سے سائلہ کی زکوۃ ادا نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما الفتاوى الهندية:ولا يدفع إلى امرأته للاشتراك في المنافع عادة، ولا تدفع المرأة إلى زوجها عند أبي حنيفة -رحمه الله تعالى-كذا في الهداية اھ(کتاب الزکاۃ:الباب السابع في المصارف:ج1ص189،ط:مکتبہ ماجدیہ)
و فی الهداية في شرح بداية المبتدي:"ولا تدفع المرأة إلى زوجها" عند أبي حنيفة رحمه الله لما ذكرنا. وقالا: تدفع إليه لقوله عليه الصلاة والسلام "لك أجران أجر الصدقة وأجر الصلة" قاله لامرأة عبد الله بن مسعود رضي الله عنه وقد سألته عن التصدق عليه قلنا هو محمول على النافلة اہ(کتاب الزکاۃ :ج1 ص111،ط:کتب خانہ مجیدیہ)
و فی الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار: «(و) لاإلى (من بينهما ولاد) ولو مملوكا لفقير (أو) بينهما (زوجية) ولو مبانة، وقالا: تدفع هي لزوجها (و) لا إلى (مملوك(کتاب الزکاۃ :باب مصرف الزكاة والعشر: ج 2 :ص3461،ط:ایچ ایم سعید)
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق:(قوله وزوجته وزوجه) اي لا يجوز الدفع لزوجته، ولا دفع المرأة لزوجها لما قدمناه من عدم قطع المنفعة عنه من كل وجه، وفي دفعها له خلافهما لقوله عليه الصلاة والسلام «لك اجران اجر الصدقة واجر الصلة» قاله لامرأة ابن مسعود وقد سألته عن التصدق عليه، قلنا: هو محمول على النافلة كذا في الهداية اھ(کتاب الزکاۃ :ج2: ص262،ط: دار الكتاب الإسلامي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا مجنون علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96036کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات