وظائف و عملیات

مصائب اور پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
9566
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

مصائب اور پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے وظیفہ

السلام علیکم! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے گھر کے حالات ہمیشہ خراب رہتے ہیں، ہمارے گھر میں سب بے روز گار ہیں اور لڑکیوں کے رشتوں کے مسائل ہیں اور ہروقت کوئی نہ کوئی بیمار رہتا ہے اور بھی بہت سی پریشانیاں ہیں، جن کے متعلق بہت سے اسکالروں سے پوچھا ہے، سب یہی کہتے ہیں استغفار کا ورد کریں، ہم سالوں سے استغفار کا ورد کر رہے ہیں اور بھی بہت سے وظیفے پڑھتے ہیں، لیکن کچھ دنوں کے لیے حالات صحیح ہو جاتے ہیں، لیکن پھر سے وہی پریشانیاں شروع ہو جاتی ہیں اور میری بہن جن کا نام عظمیٰ ہے وہ بہت برے خواب بھی دیکھتی ہے، ہم بہت پریشان ہیں، مہربانی کر کے کوئی وظیفہ بتا دیجیے۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس کا اصل علاج رجوع الی اللہ اور اتباعِ سنت نبوی ہے، اس لئے گھر کے تمام افراد پر لازم ہے کہ مرد حضرات مسجد جا کر باجماعت اور عورتیں گھر میں پنجوقتہ نماز کی پابندی کریں، ہر فرد نمازِ فجر کے بعد”سورۂ یٰسین“”منزل شریف“ نمازِ عصر کے بعد”سورۂ مزمل“اور مغرب کے بعد”سورۂ مُلْک“(تبَاَرَکَ الذِیْ) اور”سورۂ واقعہ“پڑھنے کا اہتمام کریں اور اور”الاسماء الحسنٰی“پڑھ کر خوب توجہ و دھیان سے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی تمام پریشانیاں بیان کر کے ان کے حل اور عافیت اور دیگر ضروریات کی دعا کریں اور اتباعِ سنتِ نبوی کو اپنی زندگی کا معمول بنالے، ان شاء الله تمام پریشانیاں دور ہو کر اللہ تعالیٰ کی قربت نصیب ہوگی اور سکونِ قلب کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل میں بھی آسانی ہو گی،دعا ہے کہ رب کریم آپ کو اپنے نیک بندوں میں شمار فرما کر آپ کی پریشانیوں کو بھی دور فرما دیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9566کی تصدیق کریں
0     638
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات