مفتی صاحب! میرے بھائی نے مجھ سے دس ہزار روپے ناقابل واپسی مانگے، میں نے اسے اس نیت سے دیے کہ انہیں اپنی بیوی کے زیورات کی زکوۃ میں سے منہا کر دوں گا فتویٰ لینے کے بعد، کیا اس طرح زکوۃ ادا ہو گئی ہے یا مجھے دوبارہ ادا کرنی چاہیے؟ میرے اس شادی شدہ بھائی کی کوئی مستقل آمدن ںنہیں ہے اور گزر بسر والد کی آمدن پر ہے۔ مزید برآں میں بھائیوں اور بیوی سے اس طرح زکوۃ کی ادائیگی خفیہ رکھتا ہوں، اس پر بھی اپنی رائے سے نوازیں۔
واضح ہو کہ زکوٰۃ دیتے وقت اس کی صراحت کرنا شرعاً لازم نہیں، بلکہ اگر ہبہ یا قرض کے نام سے زکوٰۃ ادا کی جائے تو اس سے بھی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، چنانچہ صورت مسئولہ میں سائل کا مذکور بھائی اگر واقعۃً مستحق زکوٰۃ ہو، یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر نقدی، مال تجارت اور حاجات اصلیہ سے زائد سامان یا ان سب کا مجموعہ بقدر نصاب نہ ہو اور وہ سید بھی نہ ہو تو سائل اس کو اپنی زکوٰۃ یا بیوی کی زکوۃ (اس کی اجازت سے) دے سکتا ہے، بھائی کو رقم دیتے وقت زکوٰۃ کی صراحت کرنا شرعاً لازم نہیں، لہذا سائل نے یہ رقم دیتے وقت یقینی طور پر بیوی کی طرف سے زکوٰۃ دینے کی نیت کی ہو تو اس سے اس رقم کے بقدر زکوٰۃ کی ادائیگی درست ہوچکی ہے۔
ففي مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: «ولا يشترط علم الفقير أنها زكاة على الأصح حتى لو أعطاه شيئا وسماه هبة أو قرضا ونوى به الزكاة صحت» (كتاب الزكاة، مدخل، ص715 المطبع: المكتبة العصرية)
وفي حاشية الطحطاوي عليه: «قوله: "ولا يشترط علم الفقير أنها زكاة" ولو دفعها إلى صبيان أقربائه برسم عيد أو إلى مبشر أو مهدي الباكورة جاز إلا إذا نص على التفويض ولو دفعها المعلم إلى خليفته إن كان بحيث يعمل له لو لم يعطه صح وإلا لا در» (كتاب الزكاة، مدخل،ص:715، دار الكتب العلمية بيروت)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1