مصارف زکوۃ و صدقات

عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
94330
| تاریخ :
2026-04-18
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا عباسی خاندان کے مستحق افراد کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے ؟ آج کے دور میں زکوٰۃ دینا تو آسان ہے، مگر اپنے عزیز و اقارب کی زکوٰۃ کے علاوہ مدد کرنا مشکل ہوتا ہے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟ فیصل آباد کے ایک دار الافتاء کا فتویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک عباسی دوسرے عباسی خاندان کو زکوٰۃ دے سکتا ہے، تو اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر کسی شخص کا عباسی ہونا معتبر اور معروف ذرائع سے ثابت ہو تو وہ بنو ہاشم میں داخل ہے،لہذا فقہ حنفی کے مفتی بہ قول کے مطابق اسے زکوٰۃ اور دیگر صدقات واجبہ دینا جائز نہیں ، خواہ دینے والا غیر عباسی ہو یا خود ایک عباسی دوسرے عباسی کو دے، لہذا محض یہ وجہ کہ موجودہ زمانے میں عزیز واقارب کی زکوٰۃ کے علاوہ مالی مدد مشکل ہے، اس سے حکم تبدیل نہیں ہوگا، البتہ اگر کوئی عباسی مستحق ومحتاج ہو تو نفلی صدقات ، عطیات اور دیگر غیر واجب اموال سے حتی الامکان اسکی مدد کرنی چاہیے، جہاں تک مذکور فتوی کا تعلق ہے، تو سائل مذکور فتوی یا اس کی کاپی ای میل کردے ، غور وخوض کے بعد ان شاء اللہ اس سے متعلق رہنمائی کردی جائے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: وَعَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِن هَذِهِ الصَّدَقَاتِ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ» . رَوَاهُ مُسلم(1/572 رقم الحدیث 1823 ، كتاب الزَّكَاة، بَاب مِمَّن لَا تحل لَهُ الصَّدَقَة، الْفَصْل الأول، ط: المكتب الإسلامي – بيروت)۔
و فی الھدایۃ: ولا تدفع إلى بني هاشم " لقوله عليه الصلاة والسلام " يا بني هاشم إن الله تعالى حرم عليكم غسالة الناس وأوساخهم وعوضكم منها بخمس الخمس " بخلاف التطوع لأن المال ههنا كالماء يتدنس بإسقاط الفرض أما التطوع فبمنزلة التبرد بالماء. قال: " وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب ومواليهم " الخ (1/112 كتاب الزكاة ، باب من يجوز دفع الصدقة إليه ومن لا يجوز،ط: دار احياء التراث العربي بيروت)۔
و فی البحر الرائق: (قوله وبني هاشم ومواليهم) أي لا يجوز الدفع لهم لحديث البخاري «نحن - أهل بيت - لا تحل لنا الصدقة» ولحديث أبي داود «مولى القوم من أنفسهم، وإنا لا تحل لنا الصدقة» الخ (2/265 باب مصرف الزكاة ، [دفع الزكاة لعبده ومكاتبه ومدبره وأم ولده ومعتق البعض]،ط: دار الكتاب الإسلامي)۔
و فی فتح القدیر للکمال ابن الھمام: (قوله ولا يدفع إلى بني هاشم) هذا ظاهر الرواية، وروى أبو عصمة عن أبي حنيفة أنه يجوز في هذا الزمان وإن كان ممتنعا في ذلك الزمان.الخ(2/272 ، كتاب الزكاة، باب من يجوز دفع الصدقة إليه ومن لا يجوز، ط: دار الفكر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94330کی تصدیق کریں
0     85
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • تعمیرات، طبی آلات ودیگر طبی لوازمات پر رقمِ زکوٰۃ سے اخراجات کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات