احکام رمضان

غیر روزہ داروں کو سہولت نہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
94164
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

غیر روزہ داروں کو سہولت نہ دینے کا حکم

کیا فرماتےہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسائل کےبارے میں:
1۔ کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں کمپنی کے مالکان کی طرف سےکام کے دورانیہ کو روزہ داروں کیلئےکم کرکے ریلیف دیاجاتاہے،جبکہ غیر روزہ داروں کو یہ ریلیف نہیں دی جاتی ہے،تو اس میں شرعاً کوئی حرج ہے؟
2۔اور ایسا ہی رمضان میں روزہ نہ رکھنے والوں کیلئے پانی کی سہولت مہیانہیں کی جاتی،تاکہ ہم اس کاسبب نہ بنیں،توکیا اس طرح کرنا درست ہے؟
3۔اورساتھ یہ بھی کہ جومزدور روزہ نہیں رکھتے، ان کو عید کے موقع پر عیدی نہیں دی جاتی ہے،اس حوالہ سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ رمضان المبارک کا روزہ رکھناہر عاقل، بالغ ،مقیم ،صحت مند مسلمان مرد وعورت پرفرض ہے، اور ان صفات کے حامل افرادکابلا عذر روزہ ترک کرنا سخت گناہ اور موجبِ عذاب ہے ۔
صورتِ مسئولہ میں کمپنی کی طرف سے روزہ داروں کو اوقاتِ کار میں کمی یا دیگر سہولیات دینا دراصل کمپنی کی طرف سے ملازمین کے حق میں تبرع، احسان کے زمرے میں آتاہے جس کا اختیار مالکان کو حاصل ہے؛ لہٰذا روزہ داروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو ریلیف دینا اور غیر روزہ داروں کو اس سے محروم رکھنا شرعاً جائز ہے، اسی طرح عید کے موقع پر عیدی میں بھی یہی تفریق کرنا فی نفسہٖ درست ہے، کیونکہ یہ ملازمین کاکوئی حق لازم نہیں ،جس کے مطالبہ کاانھیں حق حاصل ہو، البتہ بہتر اور مستحسن یہی ہے کہ عمومی احسانات میں حتی المقدور مساوات اور حسنِ سلوک کو ملحوظ رکھاجائے، تاکہ کسی ملازم کی دل آزاری نہ ہو۔
جبکہ بلاعذر روزہ نہ رکھنے والوں کو اس نیت سے پانی کی سہولت نہ دینا کہ معصیت میں تعاون نہ ہو، شرعاًجائزاوردرست ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص شرعی عذر (بیماری، سفر وغیرہ) کی بنا پر روزہ نہیں رکھ رہا تو اسے پانی یا ضروری سہولت سے محروم کرنا درست نہیں، بلکہ اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالي في كلامه المجيد: "وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ" (سورة المائدة،آیت:2 )
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: والدليل على فرضية صوم شهر رمضان: الكتاب، والسنة، والإجماع، والمعقول، أما الكتاب: فقوله تعالى {يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون} [البقرة: 183] وقوله {كتب عليكم} [البقرة: 183] أي: فرض، وقوله تعالى {فمن شهد منكم الشهر فليصمه} [البقرة: 185] وأما السنة: فقول النبي صلى الله عليه وسلم «بني الإسلام على خمس: شهادة أن لا إله إلا الله، وأن محمدا رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، وصوم رمضان، وحج البيت من استطاع إليه سبيلا» وقوله صلى الله عليه وسلم عام حجة الوداع: «أيها الناس اعبدوا ربكم وصلوا خمسكم وصوموا شهركم وحجوا بيت ربكم وأدوا زكاة أموالكم طيبة بها أنفسكم تدخلوا جنة ربكم» وأما الإجماع: فإن الأمة أجمعت على فرضية شهر رمضان، لا يجحدها إلا كافر.(ج:2،کتاب الصوم،ص:75،مط:سعیدکراچی)
وفي الجوهرةالنيرة علي مختصرالقدوري:ولنا أن الرهن عقد ‌تبرع من جانب الراهن ولا إجبار على التبرعات..الخ(ج : 1، كتاب الرهن، ص:٢٣٨ ، مط: الخيرية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94164کی تصدیق کریں
0     105
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دانت میں درد کی صورت میں روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات