مصارف زکوۃ و صدقات

شیعہ کو زکوۃ یا صدقہ فطر دے سکتے ہیں یا نہیں؟

فتوی نمبر :
93372
| تاریخ :
2026-03-19
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

شیعہ کو زکوۃ یا صدقہ فطر دے سکتے ہیں یا نہیں؟

السلام علیکم۔مفتی صاحب میں اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ہوں، اور گلگت بلتستان کا ہوں، کیا کسی شیعہ کو فطرانہ یا زکوۃ دے سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو شیعہ کوئی کفریہ عقیدہ (مثلا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا پر تہمت کو سچا ماننا،حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو خدا ماننا ، حضرت جبرائیل علیہ السلام کا وحی لانے میں غلطی کا قائل ہونا وغیرہ ) رکھتا ہو تو اسے زکوۃ یا صدقاتِ واجبہ دینا جائز نہیں ،لہذا ایسے شخص کو زکوۃ یا صدقاتِ وا جبہ دینے سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مصنف ابن ابي شيبه قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تصدقوا الا على اهل دينكم (ج6،ص514،ح 10499 ط:ادارۃالقران والعلوم الاسلامیۃ)
وفيہ ايضا: ابو الاحوص عن ابراهيم بن المهاجر قال سالت ابراهيم عن صدقۃعلى غير اهل الاسلام فقال اما الزكاه فلا واما ان شاء رجل ان يتصدق فلا باس (ج6ص514،ح 10511ط:ادارۃالقران والعلوم الاسلامیۃ)
وفي رد المحتار: نعم لا شك في تكفير من قذف السيده عائشۃ رضي الله تعالى عنہا او انکر صحبۃالصديق اواعتقاد الالوہیۃ في علي او ان جبرائيل غلط في الوحی او نحو ذلك من الكفر صريح المخالف للقران ولكن لو تاب تقبل توبتہ اہ(ج 4ص237 ط: ایچ ایم سعید )
وفي رد المحتار لا تدفع الی ذمي لحديث معاذ اہ(ج2ص351 ط:ایچ ایم سعید )
وفي الهدايۃ واما اهل الذمۃ فلا يجوز صرف الزكاه اليهم بالاتفاق ويجوز صرف صدقۃالتطوع اليهم بالاتفاق واختلفوا في صدقۃ الفطر والنذر والكفارات قال ابو حنيفۃ ومحمد يجوز الا فقراء المسلمين احب الينا كذا في شرح الطحاوی اہ (ج1ص188،ط:کتب خانہ مجیدیہ)



واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا مجنون علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93372کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات