مصارف زکوۃ و صدقات

بلاتفریق مستحق و غیر مستحق طلباء کو زکوۃ کی رقم سے اسکول کی چیزیں دینا

فتوی نمبر :
93371
| تاریخ :
2026-03-18
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

بلاتفریق مستحق و غیر مستحق طلباء کو زکوۃ کی رقم سے اسکول کی چیزیں دینا

السلام علیکم ۔ میں ایک سکول چلا رہا ہوں۔ جس میں تمام بچوں کی فیس معاف ہے۔ زیادہ تر بچے مستحق زکوٰۃ خاندانوں سے ہیں۔ ان کو جب زکوٰۃ کے پیسوں سے کتابیں یا سکول کی دوسری اشیا لے کر دی جاتی ہیں تو دوسرے بچے بھی خواہش کرتے ہیں کہ ہمیں بھی دی جائیں ۔ تو کیا بتائے بغیر سب کو بلا تفریق سکول کی اشیا دے دی جائیں ۔ مزید اگر طلباء میں غیر مسلم ہوں تو کیا حکم ہے؟
جزاک اللہ خیراً کثیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوٰۃ کی صحت و درستگی کے لیے زکوٰۃ کے مال کو کسی مستحق فقیر کی ملکیت میں دینا ضروری ہے وگرنہ زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی ،لہٰذا سائل کا زکوٰۃ کی رقم سے خریدی گئی کتابیں بلا تفریق غیر مستحق مسلمان طلباء یا غیر مسلم بچوں کو دینا جائز نہیں ہےاور نہ ہی ایسا کرنے سے زکوٰۃ دینے والوں کی زکوٰۃ درست ادا ہوگی ۔اس لیے اس سے احتراز لازم ہے

مأخَذُ الفَتوی

كما فى قوله تعالى : إنما الصدقات للفقراء والمساكين والعاملين عليها والمؤلفة قلوبهم إھ(س : التوبة،ألآية: ٦٠)
وفى البناية : قال المصنف : الأصل فيه قوله تعالیٰ(إنما الصدقات للفقراء والمساكين) فهذه ثمانية أصنافٍ وقد سقط منها المؤلفة قلوبهم لأن الله أعزّ الإسلام وأغنیٰ عنهم وعلى ذالك إنعقد الإجماع اھ(باب من يجوز الصدقات اليه،ج : ٣،ص :٤٤٤، ط :ايچ ایم سعید )
و فی الشامية :باب المصرف اى مصرف الزكوة والعشر وأما خمس المعدن فمصرفه كلغنائم هوفقير وهومن له أدنى شيئٍ ومسكين من لا شیئ له وعامل فيعطى بقدر عمله ومكاتب لغيرهاشمى إلخ(باب المصرف،ج،ص:٣٣١تا٣٤١،ط:ایچایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا خادم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93371کی تصدیق کریں
0     67
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • تعمیرات، طبی آلات ودیگر طبی لوازمات پر رقمِ زکوٰۃ سے اخراجات کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات