السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ رہنمائی درکار ہے زکوۃ کے مسئلے میں ایک بندے نے قرض مانگا اور واپسی کا وعدہ کیا میرے پاس پیسے نہیں تھے اور مجھے امید تھی کہ یہ واپس نہیں کر سکے گا میں نے کسی تیسرے شخص کو کہا اور یہ نیت کی کہ اس کو میری طرف سے زکوۃ دے دیں اگر یہ واپس کرنے کے قابل ہو گیا تو وہ پیسے کسی اور مستحق کو بطور زکوۃ دے دیے جائیں تو کیا اس طرح میری زکوۃ ادا ہو گئی
صورت مسئولہ میں مذکور شخص اگرغیر سید اور مستحق زکوٰۃ تھا، اور سائل نے اپنے کسی دوست کی ذریعے اس کو زکوٰۃ کی نیت سےہی رقم دلوائی تھی، تو اس سے سائل کی زکوٰۃ اد اہوچکی ہے، تاہم سائل چونکہ اسے زکوٰۃ کی نیت سے ہی مذکور رقم کا مالک بناچکا ہے، اس لئے سائل کیلئے اس سے یہ رقم واپس لیکر کسی دوسرے مستحق زکوٰۃ کو دینا درست نہ ہوگا، بلکہ کسی بھی مناسب طریقے سے یہ رقم ان کے پاس چھوڑ دینے کا اہتمام ضروری ہے۔
کما فی الدر: (نوى الزكاة إلا أنه سماه قرضا جاز) في الأصح لأن العبرة للقلب لا للسان.( کتاب الخنثیٰ، مسائل شتی، ج:6، ص:734،ط:سعید)
و فی الھندیۃ: ومن أعطى مسكينا دراهم وسماها هبة أو قرضا ونوى الزكاة فإنها تجزيه، وهو الأصح (کتاب الزکوٰۃ، الباب الاول،ج:1، ص:171، ط:ماجدیۃ)
وفی البدائع: وأما ركن الزكاة فركن الزكاة هو إخراج جزء من النصاب إلى الله تعالى، وتسليم ذلك إليه يقطع المالك يده عنه بتمليكه من الفقير وتسليمه إليه أو إلى يد من هو نائب عنه وهو المصدق والملك للفقير يثبت من الله تعالى وصاحب المال نائب عن الله تعالى في التمليك والتسليم إلى الفقير (کتاب الزکوٰۃ، فصل فی رکن الزکاۃ، ج:2، ص: 39، ط:دارالکتب العلمیۃ)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1