مصارف زکوۃ و صدقات

وقف کے متعلق

فتوی نمبر :
93129
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

وقف کے متعلق

بخدمت جناب مفتی صاحب!
استفتاء بابت وقف
مسمی عبداللہ اپنی زندگی میں اپنی مملوکہ مختلف منقولہ و غیر منقولہ اشیاء کو چند شرائط کیسا تھ وقف کرنا چاہتا ہے، وقف کے مقاصد میں:
1. بے سہارا خواتین (بیوہ اور ضرورت مند خواتین)
2. انتہائی ضرورت مند افراد
3. مسجد، مدرسے کی ضرورت
4. ضرورت مند فیملی ، غیر رشتہ دار
وقف میں شامل غیر منقولہ اشیاء
1. گھر کے دو پورشن
2. دو فلیٹ
3. سیمنٹ فیکٹری میں ایک تہائی حصہ
4. گھر کی چھت
وقف میں شامل منقولہ اشیاء: نقدی ، استعمال شدہ اشیاء، مثلا: اے سی، فریج وغیرہ۔
سوال ۱: عبداللہ صاحب چاہتے ہیں کہ وقف کی تمام اشیاء ان کی زندگی میں وقف میں شامل ہوکر ان کی ملکیت سے نکل جائیں ، البتہ حیات تک عبداللہ صاحب ان چیزوں سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔
سوال۲: عبداللہ صاحب کے انتقال کے بعد ان کے بیٹوں کی فیملیاں اگر وقف کردہ پورشن میں رہنا چاہیں ان کو اسکی اجازت ہوگی۔
سوال۳: وقف کی آمدنی سے عبداللہ صاحب کے انتقال کے بعد انکی اہلیہ کو ماہانہ اخراجات دئیے جائیں۔
سوال۴: وقف کردہ مال سے وقف کمیٹی کے بعض ممبران کی تنخواہ دی جائے۔
آپ حضرات سے درخواست ہے کہ مندرجہ بالا صورتوں میں وقف کے درست ہونے کی صورتیں بیان فرمادیں، نیز ان تمام سوالات کے تشفی بخش جوابات بمع جوالہ جات مرحمت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقف غیر منقولی چیزوں میں اصالۃ اور منقولی چیزوں میں غیر منقولی چیزوں کی تبعیت میں شرعا جائز اور باعث خیر و برکت عمل ہے، چنانچہ صحیح مسلم شریف کی ایک حدیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جب کوئی شخص مرجاتا ہے تو اس کے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں سوائے تین کے:صدقۂ جاریہ ، نفع بخش علم، یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے‘‘۔
جبکہ وقف جیسا کہ غیر مشروط طور پر درست اور صحیح ہوتا ہے، ایسا ہی اگر وقف تو منجز اور فوری ہو، لیکن اس کے منافع کو مشروط کردیا جائے تو ایسا کرنا بھی شرعا درست ہے۔ اور ایسی صورت میں واقف کی طے کردہ شرائط کی پاسداری کرنا بھی شرعا لازم اور ضروری ہوتا ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں مذکور شخص مسمی عبداللہ سوال میں مذکور غیر منقولی اشیاء کو اصالۃ اور منقولی اشیاء کو تبعا اگر فوری طور پر فقراء و مساکین پر وقف کرکے اس کے منافع کو سوال نمبر۱ تا ۴ کے مطابق:
(1) اشیاء موقوفہ سے اپنی حیات میں فائدہ اٹھانے
(2) ان کی وفات کی صورت میں انکے بیٹوں کی فیملیوں کو وقف کردہ پورشن میں رہائش اختیار کرنے
(3) ان کی وفات کے بعد ، وقف کی آمدنی سے ان کی اہلیہ کو ماہانہ اخراجات دینے
(4) وقف کردہ مال سے ، وقف کمیٹی کے بعض افراد کو تنخواہ دینے سے مشروط کرتا ہے، تو ان کی یہ شرائط شرعا درست ہے، اور اسکی تنفیذ بھی شرعا لازم ہے۔چنانچہ ایسا کرنے سے شرعا وقف درست ہوجائیگا اور ان شرائط کی وجہ سے وقف کی صحت پر شرعا کوئی اثرنہیں پڑیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

في الإسعاف في أحكام الأوقاف: إذا وقف الحر العاقل البالغ أرضه أو داره أو ما جرى التعارف بوقفه من المنقولات وهو غير محجور عليه ولا مرتد يصح لازما عند عامة العلماء(إلى قوله) [فصل فى وقف المنقول إصالة]اختلف أبو يوسف ومحمد رحمهما الله فى وقف المنقول مستقلا (إلى قوله) والصحيح ما روى عن محمد رحمه الله من أنه يجوز وقف ما جرى فيه التعارف كالمصاحف والكتب والفاس والقدوم والمنشار والقدر والجنازة لوجود التعارف فى وقف هذه الأشياء وبه يترك القياس كما فى الاستصناع اه (1/24 فصل في وقف المنقول إصالة)
و فيه أيضا: (ومحله) المال المتقوم بشرط كونه عقارا أو منقولا أو متعارفا وقفه وسيأتي بيانه فى فصله (وحكمه) ما ذكر فى تعريفه من أنه حبس العين عن التمليك والتصدق بالمنفعة (إلى قوله) قال شمس الأئمة رحمه الله إذا ذكر مصرفا فيهم تنصيص على الحاجة فهو صحيح سواء كانوا يحصون أو لا يحصون لأن المطلوب وجه الله تعالى ومتى ذكر مصرفا يستوي فيه الأغنياء والفقراء فإن كانوا يحصون فذلك صحيح لهم باعتبار أعيانهم وإن كانوا لا يحصون فهو باطل إلا أن كان فى لفظه ما يدل على الحاجة استعمالا بين الناس لا باعتبار حقيقة اللفظ كاليتامى فالوقف عليهم صحيح ويصرف للفقراء منهم دون أغنيائهم فهذا الضابط يقتضى صحة الوقف على الزمني والعميان وقرَّاء القرآن والفقهاء وأهل الحديث ويصرف للفقراء منهم كاليتامى لإشعار الأسماء بالحاجة استعمالا لأن العمى والاشتغال بالعلم يقطع عن الكسب فيغلب فيهم الفقر وهو أصح اه (10)
و فيه أيضا: ولو قال أرضى هذه موقوفة على فقراء قرابتي أو قال على أولادي لا يصح لأنهم ينقطعون فلا يتأبد وبدونه لا يصح إلا أن يجعل آخره للفقراء (إلى قوله) [فصل فى بيان اشتراط قبول الوقف وعدمه]قبول الموقوف عليه الوقف ليس بشرط إن وقع لِأقوام غير معينين كالفقراء والمساكين وإن وقع لشخص بعينه وجعل آخره للفقراء يشترط قبوله فى حقه فإن قبله كانت الغلة له وإن رده تكون للفقراء ويصير كأنه مات ومن قبل ما وقف عليه ليس له الرد بعده ومن رده أول مرة ليس له القبول بعده فلو قال وقفت أرضى هذه على أولاد زيد ونسله وعقبه ومن بعدهم على المساكين فقبله بعضهم ورده بعضهم تكون الغلة كلها لمن قبل منهم وإن رده كلهم تكون للمساكين وإن قبل كل واحد منهم بعضه ورد الباقي يكون ما ردوه للمساكين فإن حدث لزيد ولد أو نسل وقبله كلهم أو بعضهم رجع لمن قبله منهم وإن رده كلهم كان للمساكين وهكذا إلى أن ينقرضوا اه (ص:17)
وفي الدرالمختار: (هو) لغة الحبس. وشرعا (حبس العين على) حكم (ملك الواقف والتصدق بالمنفعة) ولو في الجملة اه
و في حاشية ابن عابدين مع الدر المختار: (قوله ولو في الجملة) فيدخل فيه الوقف على نفسه ثم على الفقراء وكذا الوقف على الأغنياء ثم الفقراء، لما في النهر عن المحيط: لو وقف على الأغنياء وحدهم لم يجز لأنه ليس بقربة، أما لو جعل آخره للفقراء فإنه يكون قربة في الجملة اهـ(4/338)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93129کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات