مصارف زکوۃ و صدقات

خریدے ہوئے سونے پر سال مکمل ہونے سے قبل زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
91886
| تاریخ :
2026-02-08
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

خریدے ہوئے سونے پر سال مکمل ہونے سے قبل زکوۃ کا حکم

السلام علیکم
محترم جناب درافتاء:سوال یہ  ہے کہ زکوٰۃ
کتنی ادا کرنی ہوگی ؟نصاب درج ذیل ہیں :
ٹوٹل رقم  :1565000جس میں سے40گرام  سونا خریدا 
2-12-2024کو1 رمضان کو جو رقم میرے پاس تھی وہ346000جس  پر زکوۃ ادا کر دی ۔
کیا خریدے گئے سونے پر زکوۃ ادا کرانا ہوگی؟ جبکہ سونا رمضان سے 3 ماہ پہلے خریدا گیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صاحبِ نصاب شخص اگر زکوۃ کی تاریخ آنے سے قبل (چاہے ایک دن ہی قبل کیوں نہ ہو) دورانِ سال سونا، چاندی خرید لے اور وہ زکوٰۃ ادا کرنے کی تاریخ تک اس کی ملکیت میں رہے تو ایسی صورت میں اگرچہ اس سونے چاندی پر الگ سے مستقل سال نہ بھی گزرا ہو، تب بھی زکوٰۃ کی تاریخ میں دیگر اموال زکوۃ کےساتھ اس سونے چاندی کی زکوٰۃ بھی لازم اور ضروری ہے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل نے زکوٰۃ ادا کرتے وقت مذکورسونے کی قیمت بھی ساتھ لگا کر زکوٰۃ ادا کی ہے تو اس سونے کی بھی زکوٰۃ ادا ہو گئی ہے،ورنہ جلد از جلد سونے کی زکوۃ کی بھی ادا کرنے کی کو شش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية:ومن ‌كان ‌له ‌نصاب فاستفاد في أثناء الحول مالا من جنسه ضمه إلى ماله وزكاه المستفاد من نمائه أولا وبأي وجه استفاد ضمه سواء كان بميراث أو هبة أو غير ذلك، ولو كان من غير جنسه من كل وجه كالغنم مع الإبل فإنه لا يضم هكذا في الجوهرة النيرة.( الباب الأول في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها،ج:١،ص:١٧٥،ط:ماجديه)
وفي فتح القدير:(قوله فاستفاد في أثناء الحول من جنسه) بميراث أو هبة أو شراء(‌‌كتاب الزكاة،ج:٣،ص:١٤٨،ط:رشيديه)
وفي البناية:(قال) ش: أي القدوري م: (ومن كان له نصاب فاستفاد في أثناء الحول من جنسه ضمه إليه) ش: أي ضم الذي استفاده إلى النصاب الذي معه م: (وزكاه به) ش: أي زكى الذي استفاده بالنصاب الذي معه والمستفاد على نوعين؛ الأول: أن يكون من جنسه كما إذا كانت له إبل فاستفاد إبلا في أثناء الحول يضم المستفاد إلى الذي عنده فيزكي عن الجميع(كيفية زكاة المال المستفاد أثناء الحول،ج:٣،ص:٣٥٣،ط:الكمتبة الغفارية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91886کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات