مصارف زکوۃ و صدقات

بھائی سے زکوۃ کی رقم لے سکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
91103
| تاریخ :
2026-01-19
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

بھائی سے زکوۃ کی رقم لے سکتے ہیں ؟

السلام علیکم ،مفتی صاحب !امید ہے کہ آپ بخیریت ہونگے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا بھائی مجھے زکوٰۃ دے سکتا ہے کہ نہیں ؟ میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کر رہا ہوں اور میری آمدنی ۵۰۰۰۰ پچاس ہزار ہے مہینے کی جس میں ، میں اپنے رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات نکالوں تو کوئی سیونگ نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ میرے پاس ایک آئی فون ہے جو کہ تقریباً ڈھیڈ لاکھ کا ہے ،وہ بھی بھائی کی امداد سے ملا ہے ، باقی میرے نام پر ایک پلاٹ ہے ،جس کا مالک صرف کاغذوں میں، میں ہوں اور اصل میں پلاٹ میرے بھائی کا ہے ،جس ٹائم وہ چاہے مجھ سے لے لیگا، باقی والد صاحب نے ایک فصل والی زمین میں ہم تمام بھائیوں کے نام لکھی ہیں، لیکن فی الحال میرا اس زمین پرکوئی کنٹرول نہیں ،ابھی وہ زمین صرف میرے والد صاحب کے نام پر ہے ،ہمارے نام وراثت میں ڈالے ہوئے ہیں ،تو ابھی ایک دو ماہ میں میری منگنی ہونی ہے،جس کے لئے مجھے مالی امداد کی ضرورت ہوگی ،تو کیا میرا بھائی زکوٰۃ کے پیسے مجھے دے سکتا ہے ؟ مہربانی فرما کر رہنمائی کر دیجیے ۔ جزاک اللّٰہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی ملکیت میں اگر ساڑھے سات تولہ سونا،یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی مالیت کے بقدر نقدی، مال تجارت یا ضروریا تِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہ ہو، اور وہ سید بھی نہ ہو،تو ایسی صورت میں سائل کے بھائی کا سائل کو زکوۃدینا شرعاً جائز اور درست ہے ،اور اس سے بھائی کی زکوۃ بھی بلاشبہ ادا ہو جائے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى الهندية: فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى الخ(کتاب الزکاۃ،ج:1،ص:170،ط: ماجدیة)۔
وفی الدر المختار: أي مصرف الزكاة (الی قوله) (هو فقير، وهو من له أدنى شيء) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة الخ (باب المصرف،ج 2، ص 339، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91103کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات