کیا مسجد کا امام، مسجد کے اوپر رہ سکتا ہے۔مسجد کے کونے میں جہاں نماز نہیں ہوئی ہو ،جو تقریباً 30سال سے رہ رہا ہے ۔
صورتِ مسؤلہ میں امام کی رہائش اگر مسجد کی حدود (جو جگہ خاص نماز کے لیے مختص کی گئی ہو) سے باہر ہو یا شروع سے ہی مسجد کی چھت پر امام مسجد کی رہائش کے لیے یہ جگہ الگ سے متعین کی گئی ہو ، تو ایسی صورت میں یہ رہائش برقرار رکھی جا سکتی ہے، شرعا ًاس میں حرج نہیں ۔
تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو مکر رسوال پوری وضاحت کے ساتھ ارسال کر دیا جائے تو اس کے بعد حکم شرعی سے بھی آ گاہ کر دیا جائے گا۔
کما فی الدر المختار :" لو بنى فوقه بيتا للإمام لا يضر لأنه من المصالح، أما لو تمت المسجدية ثم أراد البناء منع ولو قال عنيت ذلك لم يصدق تتارخانية الخ (4/ 358)