اعتکاف

معتکف کا جمعہ کے دن مسنون غسل اور صفائی کے لیے مسجد سے نکلنے کا حکم

فتوی نمبر :
90014
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

معتکف کا جمعہ کے دن مسنون غسل اور صفائی کے لیے مسجد سے نکلنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام بابتِ اس مسئلے کے بارے میں کہ:
(۱) اگر رمضان میں دورانِ اعتکاف معتکف جمعے کا مسنون غسل کرے اور خوب اچھی طرح صفائی کرے، اپنے بال بھی صاف کرے، تو کیا اس طرح اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گیا ہے تو اب اعادے کی کیا صورت ہے؟
(۲) گائے کو ٹیکہ لگوانا کیسا ہے؟ یعنی بعض لوگ گائے کو بیل کے ساتھ جفتی کرواتے ہیں، جبکہ بعض لوگ گھر ہی پر ڈاکٹر بلا کر گائے کو ٹیکہ لگواتے ہیں۔ ٹیکے میں بیل ہی کا منی ہوتا ہے۔
(۳) جامعہ بنوریہ میں جو سیّد طلبہ ہیں، ان کے لیے مدرسے میں قیام و طعام کرنا کیسا ہے؟ کیونکہ مدرسے میں زکوٰۃ کے اموال بہت آتے ہیں، زکوٰۃ کے پیسے سے ہی طلبہ کی ضروریات وغیرہ پوری ہوتی ہیں۔ اگر سادات کے لیے یہ جائز نہیں ہے تو یہ طلبۂ کرام کیا کریں؟
برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں ان سوالات کے جوابات دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ بعض علما نے غسل جمعہ کے لیے نکلنے کی جواز کا قول کیاہے مگر راجح یہ ہے کہ غسل فرض کے علاوہ معتکف کیلئے مسجد سے نکلنا درست نہیں ا س سے اعتکاف ٹوٹ جائےگا ا و ر قضا فقط ایک ہی دن کی لازم ہوگی ا و ر ا س میں روزہ رکھنا بھی لازم ہے۔
(۲)۔ گائے کو بیل سے جفتی کرانا یا اسے انجکشن لگوانا ہر دو امور جائز ا و ر درست ہیں۔
(۳)۔ واضح ہو کہ سید مال زکوٰۃ لینے کا مستحق نہیں ا س لیے اُسے زکوٰۃ کا مال لینے ا و ر اپنی ضرورت میں استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے جبکہ مدرا س میں صدقات واجبہ ا و ر غیر واجبہ یعنی نفلی صدقات دونوں قسم کے مدات ہوتے ہیں ا و ر اکثر مدارس انہیں صحیح مصرف میں خرچ کرنے کا اہتمام بھی کرتے ہیں ا س لیے مدرسہ انتظامیہ کو اپنے سید ہونے کا بتلا کر نفلی صدقات سے مستفید ہونے کا اہتمام چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر: وحرم علیه الخروج الا لحاجة الانسان طبیعیة کبول وغائط وغسل لو احتلم ولا یمکنه الاغتسال فی المسجد. (۲/ ۴۴۴، ۴۴۵)
فی الشامیة: والحاصل ان الوجه یقتضی لزوم کل یوم شرع فیه عندهما. (۴۴۵)
واعلم ان الاصل فی الاشیاء کلها سوی الفروج الاباحة.... انما تثبت الحرمة بعارض نص مطلق ا و ر خبر مروی، فما لم یوجد شئ من الدلائل المحرمة فهی علی الاباحة. (مجمع الانهار بحواله فتاوٰی محمودیه ۱۸/ ۲۴۷)
فی المشکٰوة: عن عبد المطلب بن ربیعة ان هذه الصدقات انما هی او ساخ النا س وانها لا تحل لمحمد ولا لآل محمد. (۱۶۱) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 90014کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 0
  • معتکف کا جمعہ کے دن مسنون غسل اور صفائی کے لیے مسجد سے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف میں جمعہ کے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مرد گھر میں نفلی اعتکاف کی نیت کر سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دوران اعتکاف مشت زنی کرنے سے اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • رمضان کا اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا طریقہ کار ہے؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا متعکف جمعہ کا مسنون غسل کرسکتاہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • جمعے کے دن نفلی روزہ رکھنے کا حکم اور سوال میں مذکور حدیث کا مطلب

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • خاتون کا معتکف کے لئے سحری و افطاری لانے/بیت الخلاء میں سیگریٹ پینے کاحکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات