محرم یا دوسرے موقع پر جو حلیم و غیرہ آتے ہیں، اگر بنانے والا کہے کہ یہ اللہ کے نام کا ہے تو کیا وہ کھا سکتے ہیں ؟
کسی کھانے یا ذبیحہ کے اللہ تعالی کے نام پر کرنے کیوجہ سے وہ کھانا یا ذبیحہ بلاشبہ جائز اور حلال ہو جاتا ہے ، مگر اس طرح کے مخصوص ایام اور تاریخوں میں تیار کرنا اصل بدعت کے ساتھ مشابہت اور انہیں تقویت باہم پہنچانے کے مترادف ہونے کے بناء پر بدعت کہلائے گا، جس کے کھانے سے احتراز بہتر ہے۔
كما في تنقيح الحامدية : من البدعة المنكرة ما يفعل في كثير من البلدان من إيقاد القناديل الكثيرة العظيمة السرف فى ريال معروفة من السنة كليلة النصف من شعبان فيحصل بذالك مفاسد كثيرة منها مضاهاة المجوس في الاعتناء بالنار اھ (2/ 359)
و فيه ايضا : كل مباح يؤدى إلى سنية أمر أو وجوبه فهو مكروه اھ (6/ 368)