نذر و نیاز

اہل تشیع کے کونڈوں کی نیاز کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
15825
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / نذر و نیاز

اہل تشیع کے کونڈوں کی نیاز کھانے کا حکم

مفتی صا حب! السلام علیکم! میرا تعلق اهل سنت والجماعت حنفی بریلوی سے ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم شیعہ حضرات کی کونڈوں کی نیاز کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟اگر نہیں تو کیوں ؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنی لائف انشورنس پالیسی کروا سکتے ہیں کہ نہیں ؟ مہربانی فرما کر مجھے ان دو سوالوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ میں بہت پریشان ہوں ۔ جزاك الله خيرا ۔ (آمین)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ نہیں کھا سکتے اور خاص طور پر اس صورت میں جب دینے والے بھی شیعہ ہوں، تو اس کے لینے سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ زندگی کے انشورنس کی جو صورتیں رائج ہیں وہ قمار میں داخل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں، جبکہ ان کا متبادل تکافل کمپنیوں کا طریقہ کار ہے، جو ربا، قمار اور غرر سے پاک اور امداد باہمی و تعاون کے اصول پر مبنی ہے اور اس میں وقف کا دخل ہو کر باعث اجر و ثواب کا ذریعہ بھی ہے ،اس لئے اس کمپنی کی پالیسی لینے میں شرعاً بھی کوئی حرج نہیں، بلا شبہ لے سکتے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سیف اللہ گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 15825کی تصدیق کریں
0     266
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بال کٹوانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • 9 اور 10 محرم کو نذر و نیاز دلانا

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • غیر اللہ کے نام پر نذر و نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • گیارھویں شریف کا کھانا صرف اللہ کے نام کی نیاز

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • ’’نیاز‘‘ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • "محمد" نام رکھنے کی نذر کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • نذر و نیاز کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • محرم کے ایام میں دوسروں کے ہاں سے آیا ہوا حلیم کھا سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • نیاز کسے کہتے ہیں ؟اور اسے کرانا چاہیے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • اہل تشیع کے کونڈوں کی نیاز کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • محرم کی نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
Related Topics متعلقه موضوعات