میرا سوال یہ ہے کہ ہم نے کہیں سنا ہے کہ صحبت کے وقت اگر کوئی شوہر یہ کہے کہ اگر میرے یہاں لڑکا ہوا تواس کا نام محمد رکھوں گا تو اس کے یہاں ان شاء اللہ لڑکا ہوگا ،چنانچہ اگر ایسا ہو بھی گیا تو اب لڑکا پیدا ہونے کے بعد محمد نام نہ رکھنے کے بجائے اور کوئی اچھا اور پیارا نام رکھنا کیسا ہے ؟
جس شخص نے اپنے بچے کا نام "محمد "رکھنے کا عزم کیا ہو ،اس پر بچہ پیدا ہونے کے بعد وہی نام رکھنا کوئی لازم نہیں "محمد"کے علاوہ بھی نام رکھ سکتے ہیں ،البتہ اس نام کی برکت سے اگر نرینہ اولاد کی نعمت حاصل ہو جائے تو ایسے بچے کا نام "محمد"رکھ لینا چاہیئے ۔
کمافی الفقه الحنفی وادلته :ولایصح النذر الا بقربة اللہ تعالی من جنسھا واجب کالتسبیح والتحمید وعیادۃ المریض وبناء المسجد ولانذر فی معصیة اللہ تعالی اھ (2/315)
وفی الدر المختار :(ولم یلزم )الناذر (مالیس من جنسہ فرض کعیادۃ المریض وتشییع جنازۃ ودخول مسجد اھ (3/735)-