وظائف و عملیات

حاجت روائی کیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
88943
| تاریخ :
2025-11-18
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

حاجت روائی کیلئے وظیفہ

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ! میں آپ کو یہ میسج کر رہا ہوں مجھے آپ سے ہی امید ہے کہ آپ ہی میرا مسئلہ حل کر سکتے ہیں کیا آپ مجھے کوئی وظیفہ بتا سکتے ہیں جس سے میری ہر حاجت، ضرورت، اور دل کی ہر خواہش ، دلی مراد پوری ہو جائے؟ میرے تمام مسائل حل ہو جائیں۔میرے تمام مقاصد پورے ہو جائیں ـ میرا جو کام رکا ہوا ہے، میرا جو بھی کام اٹکا ہوا ہے وہ بھی پورا ہو جائے ۔میں اللہ کا خاص بندہ بننا چاہتا ہوں اللہ کا ولی بننا چاہتا ہوں اللہ کا پسندیدہ محبوب بننا چاہتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر مسلمان کا عقیدہ اور ایمان ہے کہ اللہ رب العزت اس دنیا میں ہر شخص کو اس کی بنیادی ضروریات و حاجات پوری کرتا ہے، البتہ دنیا میں ہر شخص کی تمام خواہشات کا پورا ہونا یقینی نہیں، بلکہ یہ صرف جنت میں ہی ممکن ہو سکے گا، اس لیے ہر مسلمان کو اس دنیا کو ایک آزمائش سمجھ کر اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق گزارنی چاہئےاور اس سلسلہ میں وقتی مشکلات اور پریشانیوں پر صبر کر کے اللہ رب العزت سے اس کے بدلے اجر و ثواب کی امید رکھنی چاہیے، جبکہ وقتی مشکلات کے حل اور پریشانیوں سے نجات کے لیےشریعتِ مطہرہ نے ہمیں ایسے مسنون اعمال بتلائے ہیں جن کے کرنے سے نہ صرف مشکلات آسان ہوتی ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا قرب، مدد اور خصوصی فضل حاصل ہوتا ہے،قرآنِ کریم، احادیثِ مبارکہ اور آثارِ سلف سے وہ واضح اعمال درج کیے جاتے ہیں جن کے کرنے سے حاجات پوری ہوتی ہیں اور دل کی دعائیں قبول ہوتی ہیں:1) استغفار: جو شخص استغفار پر قائم رہے، اللہ ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بناتا ہے، ہر غم سے نجات دیتا ہے، اور بے گمان جگہ سے رزق عطا کرتا ہے۔2)درود شریف : درود شریف کثرت سے پڑھنا حاجات کی قبولیت کا سبب ہے۔3)دعا : دعا اللہ کے فضل کو متوجہ کرتی ہے اور حاجات پوری ہونے کا سب سے بڑا سبب ہے۔4)تہجد : اللہ کے ولی اور محبوب بننے کا راز۔5)تقویٰ اختیار کرنا: ہر مشکل کا حل اور رزق کی چابی۔اگر کوئی شخص مذکور اؑمال پر عمل کر لےتو قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ تعالیٰ اس کے لیے مشکلات آسان کرتا ہے، رزق کھولتا ہے، دل کی مراد پوری کرتا ہے اور اپنے خصوصی قرب سے نوازتا ہے، البتہ اگر ان اذکار سے بھی کسی شخص کی خواہشات پوری نہ ہو، تو وہ اپنی تقدیراللہ کی حکمت کے ساتھ قبول کرتے ہوئے دعا کا اہتمام کرتے رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: (ومن يتق الله يجعل له مخرجًا، ويرزقه من حيث لا يحتسب)۔ (الطلاق: 2–3)
وفی سنن ابی داود: (من لزم الاستغفار جعل الله له من كل ضيقٍ مخرجًا، ومن كل هم فرجًا، ورزقه من حيث لا يحتسب)۔ (رقم الحدیث: 1518)۔
وفی جامع الترمذی: (كل دعاءٍ محجوبٌ حتى يصلى على النبي ﷺ)۔ (رقم الحدیث: 486)۔
وفی سنن ابن ماجہ: (لا يرد القدر إلا الدعاء)۔ (رقم الحدیث: 90)۔
وفی صحیح البخاری: (وما يزال عبدي يتقرب إلي بالنوافل حتى أحبه)۔ (رقم الحدیث: 6502)۔
وفی صحیح البخاری: (ينزل ربنا تبارك وتعالى كل ليلةٍ إلى السماء الدنيا… فيقول: من يدعوني فأستجيب له؟)۔ (رقم الحدیث: 1145)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88943کی تصدیق کریں
0     488
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات