احکام وراثت

باپ نے جائیداد کے حصے مختلف ورثاء کے نام کیے ہوں تو بعد از انتقال اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی ؟

فتوی نمبر :
88853
| تاریخ :
2025-11-15
معاملات / ترکات / احکام وراثت

باپ نے جائیداد کے حصے مختلف ورثاء کے نام کیے ہوں تو بعد از انتقال اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی ؟

السلام علیکم
حاجی غلام سرور کے پانچ (5) بیٹے، دو (2) بیٹیاں اور ایک بیوی ہے،والد صاحب سعید آباد نمبر 1، گلی نمبر 12، پجگی روڈ پشاور میں دو گھروں کے مالک تھے، ایک مکان دس (10) مرلے کا ہے جس میں والد صاحب رہائش پذیر تھے، اس میں سے آٹھ (8) مرلے چار بیٹوں کے نام کر دیے گئے تھے، نیز نکاح نامے میں گھر کے برابر حصے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، دوسرا مکان سب سے چھوٹے بیٹے، محمد کامران، کے نام کر دیا گیا ہے، اب والد صاحب کا انتقال ہو چکا ہے، 10 مرلے والے گھر میں سے 8 مرلے چار بیٹوں کے نام منتقل کیے جا چکے ہیں اور نکاح نامے میں ان کے حقِ حصہ داری کا اندراج بھی موجود ہے، سوال یہ ہے کہ باقی بچے ہوئے 2 مرلے میں پانچوں بیٹوں کا حصہ ہو گا یا صرف دو بیٹیوں اور بیوی کی وراثت ثابت ہو گی؟ شریعت کے مطابق فتویٰ صادر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہبہ تام ہونے کے لئے باقاعدہ مالکانہ حقوق و تصرف کے اختیار کے ساتھ قبضہ دینا بھی ضروری ہوتا ہے، فقط نام کرنا یا نکاح نامہ میں حصہ داری کا اندراج کافی نہیں، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مرحوم نے اپنی زندگی میں مذکور مکان کے آٹھ مرلے چار بیٹوں اور دوسرا مکان اپنے چھوٹے بیٹے کے فقط نام کر دیا ہو، باقاعدہ مالکانہ حقوق و تصرفات کے اختیار کے ساتھ قبضہ نہ دیا ہو، (اگرچہ نکاح نامہ میں برابر حصوں کا ذکر کر دیا گیا ہو) تو شرعاً ہبہ تام نہیں ہوا، لہٰذا مذکورہ دونوں مکانات بھی دیگر ترکے کی طرح تمام ورثاء میں حسب حصصِ شرعیہ تقسیم کئے جائیں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المحتار (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها،وإن شاغلا لا، فلو وهب جرابا فيه طعام الواهب أو دارا فيها متاعه، أو دابة عليها سرجه وسلمها كذلك لا تصح ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید)۔
و فی شرح المجلۃ: تنعقد الھبۃ بالایجاب والقبول وتتم بالقبض، صریح ھذہ المادۃ أن القبول رکن أیضاً کالایجاب (إلی قولہ) وفی الدرر شرح الغرر قال الامام حمید الدین: رکن الھبۃ الایجاب فی حق الواھب، لأنہ تبرع فیتم من جھۃ المتبرع، أما فی حق الموھوب لہ فلا یتم إلا بالقبول، ثم لا ینفذ ملکہ فیہ إلا بالقبض الخ(الفصل الاول فی بیان المسائل المتعلقۃ برکن الھبۃ وقبضھا،المادۃ 837، ج3، ص 344، 345، ط: اسلامیۃ)۔
في ملتقى الأبحر: هي تمليك عين بلا عوض وتصح بإيجاب وقبول، وتتم بالقبض الكامل اھ (ص: 489)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88853کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات