احکام وراثت

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ اگر مکان بعض اولاد میں تقسیم کرے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
88714
| تاریخ :
2025-11-10
معاملات / ترکات / احکام وراثت

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ اگر مکان بعض اولاد میں تقسیم کرے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

محترم! السلام وعلیکم
فقہی رائے درکار ہے ،ایک شخص کی پہلی بیوی سے دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں ، وہ شخص پہلی بیوی کی وفات کے بعد دوسری شادی کرتا ہے اس سے تین بیٹیاں ہوتی ہیں کل اولاد کی اسکی زندگی میں شادیاں ہوگئیں ،وفات سے پہلے جائیداد تقسیم کردی ،گھر دوسرےتمام وارثان کے سامنے بیوی کے نام کر دیا، بیوی نے خاوند کی وفات کے بعد وہ گھر اپنی تینوں حقیقی بیٹیوں کے نام کر دیا ۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا دیگر دو بیٹیوں کا اسمیں حق نہیں بنتا ؟دوسرا یہ کہ اس گھر سے متعلق اگر مرحوم والد نے کچھ وصیت کی ہو تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہو گی ؟
نوٹ: سائل نے فون پر وضاحت کی کہ یہ وصیت کی تھی کہ دوسری بیوی جب تک حیات ہے مکان اسی کی ملکیت رہے گی،ان کی وفات کے بعد ورثہ میں تقسیم ہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فقط زبانی کوئی چیز کسی کے نام کردینے سے شرعاً وہ اس کی ملک نہیں بنتی، جب تک کہ اسے اس چیز پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ نہ دے دیا جائے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر مرحوم نے مذکور گھر اپنی بیوی کے فقط نام کیا ہو،اس کو اس مکان پر باضابطہ مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو (جیسا کہ سوال سے بھی بظاہر یہی معلوم ہورہا ہے) تو ایسی صورت میں فقط نام کردینے سے بیوی شرعاً مذکور مکان کی مالک نہیں بنی تھی،بلکہ وہ گھر شوہر مرحوم کی حیات تک بدستور اس کی ملکیت رہا ، اور اب ان کے انتقال کرجانے کی صورت میں ان کا ترکہ شمار ہوکر اس کے تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا ، لہذا فقط کاغذات میں نام ہونے کی وجہ سے بیوہ کا یہ مکان اپنی مرضی سے چند بیٹیوں کے نام کر کے بقیہ کو محروم کرنا جائز نہیں اور نہ ہی شرعاً یہ تصرف معتبر ہے ، اس لئے مذکور بیوہ پر لازم ہے کہ اپنے اس غیر شرعی تقسیم کو ختم کر کے یہ مکان مرحوم شوہر کے تمام ورثاء میں اصول میراث کے مطابق تقسیم کر دے تاکہ مو اخذہ دنیاوی و اخراوی سے سبکدوشی ہو سکے۔
جبکہ مرحوم شوہر کی مذکور وصیت " دوسری بیوی جب تک حیات ہے مکان اسی کی ملکیت رہے گی،ان کی وفات کے بعد ورثہ میں تقسیم ہوگا" کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں اور نہ ورثاء پر اس وصیت کے مطابق عمل کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها الخ (کتاب الھبۃ، ج: 5، ص: 690، ط: سعید)۔
و فیھا ایضاً: (ولا لوارثه وقاتله مباشرة) لا تسبيبا كما مر (إلا بإجازة ورثته) لقوله عليه الصلاة والسلام «لا وصية لوارث إلا أن يجيزها الورثة» يعني عند وجود وارث آخر الخ ( کتاب الوصایا، ج: 6، ص: 655، ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ: و منھا أن یکون الموھوب مقبوضاً حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ ( کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 374، ط: ماجدیۃ )۔
و فیھا ایضا: (ولا لوارثه وقاتله مباشرة) الخ ( کتاب الوصایا، ج: 6، ص: 90، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88714کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات