وظائف و عملیات

حاجت روائی کیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
88473
| تاریخ :
2025-10-31
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

حاجت روائی کیلئے وظیفہ

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! میں آپ کو یہ میسج کر رہا ہوں، مجھے آپ سے ہی امید ہے کہ آپ ہی میرا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ کیا آپ مجھے کوئی وظیفہ بتا سکتے ہیں ؟جس سے میری ہر حاجت، ضرورت، اور دل کی ہر خواہش ، دلی مراد پوری ہو جائے۔ میرے تمام مسائل حل ہو جائیں۔میرے تمام مقاصد پورے ہو جائیں ، میرا جو کام رکا ہوا ہے، میرا جو بھی کام اٹکا ہوا ہے وہ بھی پورا ہو جائے ۔میں اللہ کا خاص بندہ بننا چاہتا ہوں، اللہ کا ولی بننا چاہتا ہوں، اللہ کا پسندیدہ محبوب بننا چاہتا ہوں ۔ میں آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیئے کہ اپنی جائزحاجات اور مرادوں کے حصول کےلئے اللہ کی طرف رجوع کرےاور پانچ وقت کی نمازوں اور دیگر فرائض کی پابندی کرے۔ گناہوں سے بچے اور اس کے ساتھ تلاوتِ کلام پاک اور کثرت سے توبہ استغفار کرے۔جبکہ اپنی جائزحاجات پوری ہونے کےلئے دن میں کسی وقت اچھی طرح وضو کرکےدو رکعت صلاۃ الحاجۃ پڑھے اوراس کے بعد الحمد شریف پڑھ کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجیں اور پھر ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگیں۔ لااِلٰـهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَسْئَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْعِصْمَةَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ، وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَّالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِيْ ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَه وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَه وَلَا حَاجَةً هيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَیْتَھا یَا أَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ(سنن ترمذی، 2/344)۔ یا صلاۃ الحاجۃ پڑھ کر ایک پرچی پر یہ الفاظ لکھ کر بسم الله الرحمن الرحيم من العبد الذليل إلى ربه الجليل، رب (أني مسني الضر وأنت أرحم الراحمين، پھر اس پرچی کو کسی بہتے ہوئے پانی میں ڈال دے اور اس کے بعد انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ دعا مانگے۔ اللھم بمحمد و آله الطيبينَ الطَاهِرِينَ وَصَحْبِهِ المُرتضِينَ اقْضِ حَاجَتِي يَا أكرم الاکرمین۔ اور ساتھ میں اپنی حاجت کا بھی تصور کرے جس کےلئے یہ عمل کیا ہے۔ ان شاء اللہ جائز حاجت پوری ہوگی اور مقصد میں کامیابی ہوگی۔(الزیادۃ و الاحسان فی علوم القرآن، 2/351)۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی:عن عبد الله بن أبي أوفى، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:(من كانت له إلى الله حاجة، أو إلى أحد من بني آدم فليتوضأ وليحسن الوضوء، ثم ليصل ركعتين، ثم ليثن على الله، وليصل على النبي صلى الله عليه وسلم، ثم ليقل:لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين، أسألك موجبات رحمتك، وعزائم مغفرتك، والغنيمة من كل بر، والسلامة من كل إثم، لا تدع لي ذنبا إلا غفرته، ولا هما إلا فرجته، ولا حاجة هي لك رضًا إلا قضيتھا يا أرحم الراحمين)۔هذا حديث غريب وفي إسناده مقال۔ (باب ما جاء فی صلاۃ الحاجۃ،ج 2، ص 344، ط:شاکر)۔
وفی الزیادہ والإحسان فی علوم القرآن: وعن الإمام جعفر الصادق رضي الله عنه أنه قال: من كانت له حاجة مھمة، فليكتب رقعة فيھا: بسم الله الرحمن الرحيم من العبد الذليل إلى ربه الجليل، رب (أني مسني الضر وأنت أرحم الراحمين) (الأنبياء: 83)، ثم يرمي بالرقعة في ماء جاري ويقول: اللھم بمحمد وآله الطيبين، وصحبه المرتضين، اقض حاجتي يا أكرم الأكرمين. ويذكر حاجته، فإنھا تقضى إن شاء الله تعالى إلخ۔ (النوع الخامس و الأربعون علم خواص القرآن، ج 2، ص 351۔352، ط: مرکز البحوث و الدراسات)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88473کی تصدیق کریں
0     308
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات