احکام وراثت

کسی وارث کا حصہ کورٹ میں محفوظ کرانا

فتوی نمبر :
85630
| تاریخ :
2025-08-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی وارث کا حصہ کورٹ میں محفوظ کرانا

السلام علیکم
میرے مرحوم والد نے تین شادی کی تھیں ،پہلے شادی سے مجھ سمیت 6 بچے ہیں اور اللہ کے کرم سے سب حیات ہیں،دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں تھی اور ان کا انتقال ہو چکا ہے، تیسری بیوی سے میرے مرحوم والد کی ایک بیٹی پیدا ہوئی ، اور اب تقریباً 13 سال کی ہےاور اللہ کی کرم سے حیات ہے، میرے والد کی تیسری بیوی کے پہلے شوہر سے 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جو کہ والد کے ساتھ رہ رہے تھے ،اور والد صاحب کی انتقال کے بعد بھی والد صاحب کی گھر میں رہتے تھے جو کہ ہم دیگر 6 وارثان کا مشترکہ فیصلہ تھا کیونکہ تیسری بیوی کی طبیعت اکثر خراب رہتی ہے بلڈ پریشر کے مسئلہ کی وجہ سے،جلدی ہی میرے مرحوم والد کی وراثت تقسیم ہونے والی ہے جو تمام 8 ورثاء میں تقسیم ہوگی جن میں والد صاحب کی پہلی بیوی سے 6 بچے ، تیسری بیوی اور ان سے ایک بیٹی شامل ہے،اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری چوٹی بہن جو تیسری بیوی سے ہے اس کا حصہ ہم کورٹ کی سپروائزن اور انڈر سبلنگ گارڈنشپ سرٹیفیکیٹ(under sibling guardianship certificate) کے ساتھ اس بچی کی تمام معاملات مثلاً اس کی تعلیم،اسکی دیگر ضروریات،اور سب سے بڑی فائنانشل سیفٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے،اس بچی یا چھوٹی بچی کا حصہ کورٹ کے آرڈر کے مطابق بچی کے 21 سال تک کی عمر تک میں اپنے کسٹڈی میں رکھنا چاہتا ہوں،بشمول دیگر وارث کی رضامندی سے،اور میں پابندی سے اس بچی کے جو اخراجات ہیں انڈر کورٹ سپر وائزر کرتا رہوں گا،ان شاء اللہ، یہ اقدام کرنے کا مقصد صرف اس بچی فائنانشل ایشوز کی سیفٹی کےلئے ہے کیونکہ اس کی والدہ ( تیسری بیوی ) کی طبیعت اکثر و بیشتر ناساز رہتی ہے،اور اللہ نہ کرے ان کے ساتھ معاملہ ہو اور اس بچی فائنانشل کسی اور کے ہاتھ میں جس کی وجہ سے اس بچی کو ممکنہ نقصان اٹھانا نہ پڑے ، اس لئے آپ راہنمائی در کار ہے، شکریہ (نوٹ) دوسری بیوی کا انتقال والد صاحب کی حیاتی میں ہوگیا تھا ، سن 2009 میں اور میرے والد کا انتقال 2022 میں ہوا ہے۔
نوٹ: سائل سے اس جملہ" مجھ سمیت چھ بچے ہیں"کی وضاحت طلب کرنے پر سائل نے کہا کہ چھ بچوں سے مراد دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسئولہ میں سائل کا اپنی باپ شریک بہن کے حصہ کو بغرض حفاظت عدالت کے ضابطہ (under sibling guardianship certificate ) کے مطابق اپنے پاس رکھنا بلا شبہ جائز اور درست ہے، البتہ وہ حصہ سائل کے پاس بطور امانت رہے گا ، اس لئے سائل کو پوری دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ اس میں تصرف کرنا ہوگا تاکہ اس امانت میں خیانت کا ارتکاب نہ ہو۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والد مرحوم کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد سونا ،چاندی ، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلوں سازو سامان چھوڑا ہو، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے،اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حقِ مہر واجب الادا ہو اور اس نے معاف بھی نہ کیا ہو ، تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بہتر (72) حصے بنائے جائیں، جن میں سے بیوہ کو نو (9) حصے ہر بیٹے کو چودہ (14) حصے اور ہر بیٹی کو سات (7) حصے دیے جائیں ۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85630کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات