احکام وراثت

زندگی میں بیوی کے نام کئے جانے والے املاک میں ورثاء کا حق ہوگا؟

فتوی نمبر :
84645
| تاریخ :
2025-07-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

زندگی میں بیوی کے نام کئے جانے والے املاک میں ورثاء کا حق ہوگا؟

شاہ میر خان کی پراپرٹی 65کروڑ کی ہے اور شاہ میر خان کی اولاد میں صرف بیٹیاں ہیں، باقی پراپرٹی تو شاہ میر خان کے بھائیوں اور اس کی بیوی بیٹیوں میں تقسیم ہوگی ،پراگر شاہ میر خان اپنی زندگی میں کوئی گھر یا پلاٹ وغیرہ اپنی بیوی کے نام پر کر گیا ہو اوریجنل کاغذ بنوا کے دیکر گیا ہو تو کیا وہ پراپرٹی بھی شاہ میر خان کے بھائیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے یا اس پر بیوہ کے علاوہ کسی کا کوئی حق نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کوئی زمین ، گھر یا پلاٹ وغیرہ کسی کے فقط نام کرنے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی، جب تک باقاعدہ مالکانہ حقوق و تصرف کے ساتھ اسے وہ مکان وغیرہ حوالہ نہ کیا جائے، لہذا صورتِ مسئولہ میں مرحوم شاہ میر نے اگر کوئی گھر یا پلاٹ وغیرہ اپنی زندگی میں باقاعدہ مالکانہ قبضہ اور تصرف کے ساتھ اپنی بیوی کو دیا ہو،تو اب مرحوم کی وفات کے بعد شرعاً بیوہ ہی اس کی مالک ہو گی،کسی اور کو اس میں کوئی حق نہیں اور نہ ہی اس میں میراث کے احکامات جاری ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : ( و ) حکمھا ( انھا لا تبطل بالشروط الفاسدۃ ) ( الی قولہ ) بخلاف جعلتہ باسمک فانہ لیس بھبۃ الخ
و فی الشامیۃ تحت : ( قوله: بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة."الخ کتاب الھبۃ، ج 5 ، ص 689، ط : سعید)۔
و فی الدر المختار: قوله ( وجعلته لك ) لأن اللام للتمليك ولهذا لو قال هذه الأمة لك كان هبة (الی قولہ)قيد بقوله لك لأنه لو قال جعلته باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة وإن قال باسم ابني لا تكون هبة الخ(کتاب الہبۃ،ج 7،ص 285،ط:دار المعرفۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84645کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات