السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
جنابِ محترم ! عرض یہ ہے کہ میرا ایک فیملی پرابلم جھگڑا ہے، میرا ایک مختصر سا سوال ہے، کیا میں اپنی سگی بہن جو کہ بیوہ ہے، دو بچوں کے ساتھ ہمارے ہی گھر میں رہا رہائش پزیر ہے والد صاحب کی اجازت سے، میرا بڑا بھائی ، بھابھی ، اور مجھ سے بڑی بہن، وہ تینوں کی بیوہ بہن سے نہیں بنتی آپس کا جھگڑا ہے انکا ، اب میرا بڑا بھائی کہتا ہے کہ بڑی بیوہ بہن کو میں گاڑی میں نہیں بٹھا سکتا، اور میں اپنی بہن کو گاڑی میں لے گیا تو میرا بڑے بھائی سے جھگڑا ہو گیا، جبکہ گاڑی والد صاحب کی ہے ابھی، اب مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میں غلط ہو ؟ میرا تو کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، پھر میں اپنی بیوہ بہن کو گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھا سکتا ؟ میرے بھائی نے زبردستی یہ بول رہا ہے بس گاڑی میں نہیں بٹھاؤں ، اور میری یہ ضد ہے کہ میں بٹھاؤں گا، اس میں غلط کو کون ہے ؟ امید کرتا ہو ں کہ آپ میرے مسئلہ سمجھ گئے ہوں گے ، آ پ کے جواب کا انتظار ہے مجھے۔
صورت ِ مسئولہ میں سائل کے بھائیوں کا اپنی مطلقہ بہن سے لڑائی جھگڑا اور قطع ِتعلق کرنا قطعاً غلط اور غیر شرعی طرز ِعمل ہے جن پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، چنانچہ ایک حدیث میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”بیشک اللہ تعالی اس بندے سے تعلق برقرار رکھتے ہیں جو اپنے رشتہ داروں سے صلۂ رحمی کا وفاء کرتے ہیں، اور اس بندے سے تعلق ختم کرتے ہیں جو اپنے رشتہ داروں سے قطعِ رحمی ( قطعِ تعلق ) کرتا ہے“ دوسرے حدیث میں آپ ﷺ نےارشاد فرمایا ” قطعِ رحمی کرنے والا جنّت میں داخل نہیں ہو گا“
لہذا سائل کے مذکورہ بھائی اور بہن کو اپنے اس غیرِِ شرعی طرزِ عمل سے اجتناب کرتے ہوئے ایک دوسرے سے معافی تلافی کر کے ان اختلافات کو ختم کرنا چاہیئے، جبکہ سائل کے بھائی کا یہ مطالبہ کہ اس کی یہ بہن والد کی گاڑی میں نہیں بیٹھ سکتی ہے قطعا ً غلط ہے ، خاص طور پر جبکہ وہ گاڑی کا مالک بھی نہیں اس لئے اس سلسلے میں اس کا اپنے بھائی کو پریشان کرنا شرعاً جائز نہیں ، اور نہ ہی سائل اس پر عمل کرنے کا پابند ہے۔
کما قال اللہ تعالیٰ فی فرقانہ الحمید: إنما المؤمنون إخوة فأصلحوا بين أخويكم واتقوا الله لعلكم ترحمون، الخ ( سورۃ الحجرات، الآیۃ: 10 )-
وفی تفسیر القرطبیؒ: تحت (قوله تعالى: إنما المؤمنون إخوة ) أی فی الدين ( إلی قولہ ) وفی الصحيحين عن أبی هريرةؓ قال قال رسول اللهﷺ "لا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تجسسوا ولا تحسسوا ولا تناجشوا وكونوا عباد الله إخوانا" وفی رواية "لا تحاسدوا ولا تناجشوا ولا تباغضوا ولا تدابروا ولا يبع بعضكم على بيع بعض وكونوا عباد الله إخوانا، المسلم أخو المسلم لا يظلمه ولا يخذله ولا يحقره، الخ ( ج 16، ص 322-323، ط: دار الکتب المصریۃ )-
وفی الدر المختار: (وصلة الرحم واجبة ولو) كانت (بسلام وتحية وهدية) ومعاونة ومجالسة ومكالمة وتلطف وإحسان، ويزورهم غبا ليزيد حبا بل يزور أقرباءه كل جمعة أو شهر، ولا يرد حاجتهم لأنه من القطيعة فی الحديث "إن الله يصل من وصل رحمه ويقطع من قطعها" وفی الحديث "صلة الرحم تزيد في العمر" الخ ( كتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، ج 6، ص 411، ط: ایچ ایم سعید )-
وفی رد المحتار: تحت (قوله: ولو كانت بسلام إلخ) قال فی تبيين المحارم: وإن كان غائبا يصلهم بالمكتوب إليهم، فإن قدر على المسير إليهم كان أفضل وإن كان له والدان لا يكفی المكتوب إن أرادا مجيئه وكذا إن احتاجا إلى خدمته، والأخ الكبير كالأب بعده وكذا الجد وإن علا، والأخت الكبيرة والخالة كالأم فی الصلة، وقيل العم مثل الأب وما عدل هؤلاء تكفی صلتهم بالمكتوب أو الهدية اھ وتمامه فيه، الخ ( كتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، ج 6، ص 411، ط: ایچ ایم سعید )-