قوانین کی خلاف ورزی

حکومت کی جانب سے مقررہ تنخواہ ملازمین کو نہ دینا

فتوی نمبر :
68932
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / قوانین کی خلاف ورزی

حکومت کی جانب سے مقررہ تنخواہ ملازمین کو نہ دینا

جب ہماری ریاست نے اعلان کیا ہے بتیس ہزار(32000) دینے کا ، اگر کوئی کمپنی بتیس ہزار سیلری نہیں دیتی ، تو اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہو گی!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عقدِاجارہ کے اندر اجرت اجیر (ملازم) اور مستاجر (مالک) کی باہمی رضامندی سے طے کی جاتی ہے ، حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں، لہذا صورتِ مسؤلہ میں اگر کوئی کمپنی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تنخواہ سے کم تنخواہ دے رہی ہو اور اس کے تحت کام کرنے والے ملازم اس پر راضی ہوں ، تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے ،تاہم اگر کمپنی مالکان مذکور تنخواہ دے سکتے ہوں تو ملازمین کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے کم از کم اتنی تنخواہ دینی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و لا يسعر حاكم) لقوله - عليه الصلاة و السلام - «لا تسعروا فإن الله هو المسعر القابض الباسط الرازق» (إلا إذا تعدى الأرباب عن القيمة تعديا فاحشا فيسعر بمشورة أهل الرأي) اھ (339/6).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68932کی تصدیق کریں
0     839
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • چوری کی بجلی سے پنکھا چلاتے ہوئے بسم اللہ کہنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • واپڈا والوں سے بات کرکے بغیر میٹر بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • حکومت کی جانب سے مقررہ تنخواہ ملازمین کو نہ دینا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • مسجد میں نماز باجماعت کے متصل بعد لاؤڈ اسپیکر پر بیان وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر گاڑیاں مولووی حضرات کا اپنے استعمال میں رکھنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • کسی خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلانا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
Related Topics متعلقه موضوعات