احکام وراثت

تین بھائیوں اور پانچ بہنوں میں ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
82578
| تاریخ :
2025-05-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

تین بھائیوں اور پانچ بہنوں میں ترکہ کی تقسیم

بخدمتِ جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم شرعی فتویٰ کا طلبگار ( ترکے کی ادائیگی کا مسئلہ )
مفتی صاحب ! ہم پانچ بہن اور چار بھائی تھے، میری والدہ کا انتقال 2025/ 01/ 10 کو ہو گیا ، میری والدہ نے وراثت میں ایک (1 ) گھر چھوڑا ہے جو کہ میری والدہ کے نام لیز تھا ، تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
ہم نو بہن بھائیوں میں سب سے بڑے بھائی کا انتقال 2015 میں ہو گیا تھا، میری والدہ کا انتقال 2025/01/10 کو ہوا ہے، ابھی ہم تین بھائی اور پانچ بہن حیات ہیں، میری ایک بہن غیر شادی شدہ ہے ، جس کی عمر تقریباً 43 سال ہے، وہ شادی نہیں کرنا چاہتی ہے، اس بہن کی کفالت کے بارے میں شریعت کا کیا تقاضا ہے؟ ( کیا حکم ہے شریعت کا ؟ )
مفتی صاحب! براہ مہربانی شرعی فتویٰ واضح طور پر جاننے کا خواہش مند ہوں، تاکہ شرعی تقاضے کو پورا کر سکوں ۔ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والدین کی زندگی میں جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال ہو جائے تو اس کا یا اس کی اولاد کا مرحوم کے قریبی ورثاء کی موجودگی میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے بڑے بھائی یا اس کی اولاد کا سائل کی والدہ کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں، البتہ عاقل بالغ ورثاء اپنی رضامندی اور خوش دلی کے ساتھ انہیں بھی مشترکہ ترکہ میں سے یا تقسیم کے بعد اپنے حصوں میں سے کچھ دینا چاہیں تو انہیں اس کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
جبکہ والدین کے انتقال کے بعد غیر شادی شدہ بہن کے مالی اخراجات اس کے اپنے ذاتی مال ( میراث وغیرہ )سے ہی اد ا کیے جائیں گے، تاہم اگر اس کی ملکیت میں کچھ نہ ہو تواس کے اخراجات بھائیوں پر لازم ہوں گے۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کی مرحومہ والدہ کی وفات کے بعد انکا ترکہ ان کےموجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ اور غیرمنقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی ، زیورات ، نقدی رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کر نے کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الأدا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3 /1) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل گیارہ (11) حصے بنائے جائیں، ، جن میں ہر ایک بیٹے کو دو (2) حصے ، جبکہ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک ( 1 ) حصہ دیا جائے،

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: هی علم بأصول من فقه و حساب تعرف حق كل من التركة، الخ
و فی ردالمحتار: تحت ( قولہ: هی علم بأصول إلخ ) أی قواعد و ضوابط ( إلی قولہ ) و شروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة، و وجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل، الخ ( ‌‌كتاب الفرائض، ج 6، ص 757، ط: ایچ ایم سعید )-
کما فی الدر المختار: ( و ) تجب أيضا ( لكل ذی رحم محرم صغير أو أنثى ) مطلقا ( و لو ) كانت الأنثى ( بالغة ) صحيحة ( أو ) كان الذكر ( بالغا ) لكن ( عاجزا ) عن الكسب، الخ ( کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ج 3، ص 627، ایچ ایم سعید )-
و فی التاتارخانیۃ: و إذا کان الأب قد مات و ترک اموالا و أولاداً صغاراً، کانت نفقۃ الأولاد من أنصبائھم، و کذا کل من یکون وارثاً فنفقتہ فی نصیبہ، الخ ( کتاب النفقات، الفصل الثالث فی نفقۃ ذوی الارحام، ج 5، ص 422، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )-
و فیھا ایضاً: و تجب نفقۃ الأناث إن کانت من ذوی الارحام و إن کنّ صحیحات البدن إذا کان بھنّ حاجۃ إلی النفقۃ، الخ ( کتاب النفقات، الفصل الثالث فی نفقۃ ذوی الارحام، ج 5، ص 434، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82578کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات