السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے ، میں ایک نیو مسلم ہوں، میں نے تین سال پہلے شادی کی تھی اور وہ بندہ دو سال سے نہ تو خرچہ دے رہا ہے نہ ہی کوئی حقوق پورے کر رہا ہے ، میری ایک دو سال کی بچی ہے اور کرائے کا گھر ہے اور اخراجات بہت ہیں ، میرا کوئی ویلفیئر خرچہ اٹھانے کیلئے تیار ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی تحریری فتوی دے دیتا ہے تو ہم آپ کا اور آپ کی بچی کا خرچہ لگادیں گے ، پلیز میرے لئے کوئی رہنمائی کی راہ نکالیں ۔جزاک اللہ
صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کا نکاح اگر اپنے شوہر سے برقرار ہے ، تو اولاً سائلہ اور اس کی بچی کا نان و نفقہ کے تمام اخراجات شرعاً و قانوناً اس کے شوہر کے ذمہ لازم ہیں ۔لہذا شوہر کو چاہیئے کہ اپنی بیوی اور بیٹی کے واجب حقوق کی ادائیگی کرکے مواخذۂ دنیوی و اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے ورنہ سائلہ اپنے حق کی وصولیابی کیلئے قانونی چارہ جوئی کی بھی مجاز ہے ۔ تاہم اگر سائلہ کاشوہر فی الوقت اپنی بیوی اور بیٹی کا نان و نفقہ اٹھانے کیلئے تیار نہ ہو اور ان کے پاس اپنے اخراجات اور گزر بسر کیلئے بقدرِ نصاب یعنی ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باؤن تولہ چاندی یا اس کے بقدر نقدی اور مالِ تجارت بھی نہ ہو ، اور سائلہ سیدہ بھی نہ ہو تو مذکور ویلفیئر ٹرسٹ کا زکوۃ و صدقاتِ واجبہ ( جیسے صدقۂ فطر وغیرہ ) کی مد سے سائلہ کی تعان کرنا اور اس کا اسے لینا ہر دو امور شرعاً جائز و درست ہیں، اور ایسا کرنے سے زکوۃ دینے والوں کی زکوۃ بھی درست ادا ہوجائے گی ، بصورت دیگر سائلہ کا صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں مذکور ویلفیئر کو عطیات و صدقاتِ نافلہ کے ذریعہ اس کی معاونت کا اہتمام چاہیئے۔
کما فی الفتاوی التاتارخانیۃ: قال تعالی(( إنما الصدقات للفقراء و المساکین )) فالآیۃ جامعۃ محل الصدقات، من جملۃ ذلک الفقراء والمساکین۔إلخ( کتاب الزکوۃ، فصل: من توضع فیہ الزکوۃ، ج:2، ص: 267، ط: إدارۃ القرآن )۔
و فیھا أیضاً: قال القدوری فی کتابہ: و قال أبو حنیفۃ و محمد: و یجوز الدفع إلی امرأۃ الغنی إذا کانت فقیرۃ و فی الخانیۃ: فرض لھا النفقۃ أو لم یفرض (إلی قولہ) و فی الملتقط: إمرأۃ الغنی إذا لم یوسع الزوج علیھا یحل لھا الصدقۃ۔إلخ( کتاب الزکاۃ، فصل: من توضع فیہ الزکوۃ إلخ، ج: 2، ص: 273، ط: إدارۃ القرآن )۔
و فی الھندیۃ: و یدفع إلی امرأۃ غنی إذا کانت فقیرۃ و کذا إلی البنت الکبیرۃ إذا کان أبوھا غنیا لأن قدر النفقۃ لایغنیھا و بغنی الأب و الزوج لاتعد غنیۃ کذا فی الکافی۔إلخ( کتاب الزکاۃ، باب فی المصارف، ج: 1، ص: 189، ط: ماجدیۃ )۔
و فی الھدایۃ: و لایدفع إلی مملوک غنی لأن الملک واقع لمولاہ (إلی قولہ) و بخلاف امرأۃ الغنی لأنھا و إن کانت فقیرۃ لاتعد غنیۃ بیسار زوجھا و بقدر النفقۃ لاتصیر موسرۃ۔إلخ( کتاب الزکاۃ، باب من یجوز الصدقۃ إلیہ، ج: 1، ص: 223، ط: مکتبۃ رحمانیۃ )۔
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1